Wed, 04 Jan 2023 21:22:29
سپریم کورٹ کی جج جسٹس بیلا ایم ترویدی نے چہارشنبہ کو اُن درخواستوں کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا جن میں بلقیس بانو کیس کے 11 خاطیوں کی سزا معافی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 21:17:33
اتر پردیش بلدیاتی انتخاب میں ریزرویشن کو لے کر جاری تنازعہ نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی ہے جس میں یوپی حکومت سے 31 جنوری تک انتخاب کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے سبھی باتوں پر توجہ نہیں دی۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 21:10:33
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو سپریم کورٹ نے آج شدید جھٹکا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اعظم خان سے جڑے سبھی کیسز کے ٹرائل کو یوپی سے باہر منتقل کرنے کی عرضی پر سماعت سے منع کر دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:56:11
گھریلو بازار میں گیہوں اور اس کے آٹا کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے غریب طبقہ پہلے ہی پریشان ہے، اب چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ نے ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:53:04
وندے بھارت ایکسپریس گزشتہ دو دنوں میں دو مرتبہ پتھراؤ کے بعد بنگال میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ پہلے مالدہ اور منگل کو جلپائی گوڑی میں وندے بھارت ایکسرپس پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے اس واقعے کو جے شری رام کے نعرے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کہیں یہ جے شری رام کے نعرے لگانے کا بدلہ تو نہیں ہے۔ کشمیر میں بھی محب وطن شہریوں پر پتھراؤ کئے جاتے ہیں۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:48:57
دہلی کے سلطان پوری کے کنجھاولا میں خاتون کو کار سے گھسیٹے جانے کے معاملہ پر کانگریس نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دہلی میں لڑکی کے ساتھ ظلم ہوا ہے لیکن ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:43:27
کورونا بحران نے عالمی سطح پر زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور یہ حالت اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 20:26:20
گزشتہ سال 2 اگست کو پورے بھٹکل کو پریشان کرنے والی زبردست بارش کی تباہی کا سایہ ابھی بھی برقرار ہے۔ بارش سے جہاں لاکھوں اور کروڑوں کا نقصان ہوا، وہیں تعلقہ کے میونسپل دائرہ اختیار میں آنے والے غوثیہ اسٹریٹ میں نصب الیکٹریکل ٹرانسفارمر بھی پانی میں بہہ گیا مگر ٹرانسفارمر بہہ کر پانچ ماہ ہونے کے باوجود یہاں نیا ٹرانسفارمر لگانے کی توفیق نہیں ملی ہے۔ اور اس لاپرواہی کے نتیجے میں گذشتہ پا
View more
Wed, 04 Jan 2023 12:44:03
ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر پر سان فرانسیسکو کے دفاتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے مقدمہ دائر کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سان فرانسیسکو میں موجود ٹوئٹر کے دفاتر کا 136 ,250 ڈالرز کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کیلیفورنیا پراپرٹی ٹرسٹ کی جانب سے کمپنی پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy