Wed, 04 Jan 2023 11:12:43
مہاراشٹر میں تین سرکاری بجلی کمپنیوں کی یونین نے کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف بدھ کے روز یعنی 4 جنوری سے 72 گھنٹے کی ہڑتال پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 11:05:20
دیپک ہڈا (41 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد ڈیبیو میچ کھیل رہے شیوم ماوی (22/4) کی تیز گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کے روز پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو دو رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے اس دلچسپ میچ میں سری لنکا کے سامنے 163 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 160 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 10:49:30
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ ۹؍ دن کے وقفے کے بعد منگل کو جب دوبارہ شروع ہوئی تو اس کے تعلق سے جوش و خروش اور جذبے میں دگنا اضافہ دیکھا گیا۔ اپنے دوسرے مرحلے میں دہلی سے شروع ہونے والی یاترا یوپی کے شہر غازی آباد پہنچ گئی جہاں یوپی اور دہلی کی سرحد پر عوامی اجلاس رکھا گیا۔ اس اجلاس سے راہل گاندھی کے علاوہ ان کی بہن پرینکا گاندھی نے بھی خطاب کیا۔
View more
Wed, 04 Jan 2023 10:43:04
بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتراکھنڈ کےنینی تال ضلع کے مشہور اور تاریخی اہمیت کے حامل قصبہ ہلدوانی میں ہزاروں مسلم کنبوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ نے مسلم اکثریتی علاقے غفور بستی کے ۴؍ ہزار ۳۶۵؍ مکانات کو منہدم کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 23:24:34
یو آئی ڈی اے آئی نے اب شہریوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے کنبہ کے سربراہ (ہیڈ آف فیملی) کی منظوری سے آدھار آن لائن میں پتے اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں منگل کے دن یہ بات بتائی گئی۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 23:14:44
راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ 3 جنوری کی صبح دہلی میں ایک بار پھر شروع ہوئی اور بوقت دوپہر غازی آباد کے لونی بارڈر سے اتر پردیش میں داخل ہوئی۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 21:45:46
جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزار سالہ اجلاس کا علامتی ریلی سے آج منگل کو شاندارآغاز ہوا جس میں بھٹکل کے مختلف اسپورٹس سینٹروں کے سینکڑوں نوجوانوں نے ریلی میں شریک ہوتے ہوئے نوائط کمیونٹی کی تہذیب و ثقافت کو پیش کرنے کی کوشش کی۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 21:27:32
وزیر اعظم نریندر مودی نے امرت کال میں ہندوستان کو دنیا کی جدید سائنس کی سب سے جدید تجربہ گاہ بنانے کے عزم کے ساتھ منگل کو انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کیا۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں راشٹرسنت تکڈوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی (آرٹی ایم این یو) کے امراوتی روڈ کیمپس میں منعقدہ سائنس کانگریس کا افتتاح کیا۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 21:23:36
دہلی کی راؤس ایونیو عدالت نے منگل کو محکمہ ایکسائز کے دو سابق سرکاری ملازمین کلدیپ سنگھ اور نریندر سنگھ اور تین دیگر گوتم موتھا، ارون پلائی اور تاجر سمیر مہندرو کو عبوری ضمانت دے دی۔ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی معاملے کی تحقیقات کے دوران تمام پانچوں ملزمین کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گرفتار نہیں کیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy