Tue, 03 Jan 2023 12:09:38
ورکرز پارٹی(پی ٹی) کے لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے برازیل کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی مدت کارچار سال ہوگی۔ مسٹر لولا ڈ سلوا نے صدارتی عہدے اورجیرالڈو الکمین نے اتوار کو براسیلیا میں چیمبر آف ڈیپوٹیز کے ایک مکمل اجلاس کے دوران مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 10:59:55
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم یف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ زیادہ تر عالمی معیشتوں کے لیے سن 2023 ایک مشکل سال ہو گا کیوں کہ عالمی شرح نمو کے اہم انجنوں، امریکہ، یورپ اور چین کو کمزور اقتصادی سرگرمیوں کا سامنا رہا ہے۔
View more
Tue, 03 Jan 2023 10:45:29
بنگلورو۔میسور کے درمیان کے ایس آر ٹی سی کی پہلی الیکٹرک بس شری راملو نے بس کو ہری جھنڈی دکھائی،5جنوری سے سرویس کا آغاز
View more
Mon, 02 Jan 2023 21:38:49
’’بم دھماکہ کا سبب بننا سرکاری فرائض میں سے نہیں ہے۔" اس بات کا اظہار مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں بامبے ہائی کورٹ نے کیا اور دھماکہ کے اہم ملزم کرنل پروہت کی مقدمہ ڈسچارج کرنے والی عرضداشت کو خارج کر دیا ہے۔ آج یہاں بامبے ہائی کورٹ نے 2008، کے مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ میں بری ہونے کی لیفٹیننٹ کرنل پرساد شری کانت پروہت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Mon, 02 Jan 2023 21:32:28
سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کو لے کر داخل سبھی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اکثریت کی بنیاد پر 2016 میں 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو آئینی ضرور قرار دیا ہے،
View more
Mon, 02 Jan 2023 21:00:24
سپریم کورٹ نے پیر کے روز نوٹ بندی پر اپنا فیصلہ صادر کر دیا ہے۔ نوٹ بندی کو چیلنج کرنے والی سبھی عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے 1-4 سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس بی وی ناگرتنا نے نوٹ بندی کو لے کر عدم اتفاق کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 02 Jan 2023 20:55:41
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی بحران کے امکانات کے باوجود مختلف ممالک کے سنٹرل بینکس اپنی شرحوں میں کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پالیسی سازوں کو معیشت اور مالیاتی بازار کو نقصان پہنچائے بغیر مہنگائی پر کنٹرول رکھنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy