Fri, 13 Jan 2023 21:00:47
سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی کو یونین کا توسیعی علاقہ قرار دینے کی مرکز کی درخواست پر دہلی میں ایک منتخب حکومت کی ضرورت پر سوال اٹھایا۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:54:50
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر پر غرق ہو جانے کا خطرہ برقرار ہے اور شہر صرف 12 دنوں میں 5.4 سینٹی میٹر تک دھنس چکا ہے۔ یہ معلومات اسرو کی طرف سے جاری سیٹلائٹ تصاویر سے سامنے آئی ہیں ۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:51:17
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 6 اپریل کو ختم ہوگا، مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اطلاع دی۔ اس بار بجٹ اجلاس کے دوران 66 دنوں میں کل 27 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں 14 فروری سے 12 مارچ تک وقفہ ہوگا اور اس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:47:55
کرناٹک کانگریس 16 جنوری کو بنگلورو میں پرینکا گاندھی کے خواتین کے میگا کنونشن کی تیاری کر رہی ہے۔ قدیم ترین اور عظیم پارٹی کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ اس کنونشن کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریاست کے دوروں کا جواب دیں۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:43:20
وزیر اعظم نریندرا مودی نے شہر کے کیشوا پورا میں ریلوے میدان میں 26 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول 2023 کا افتتاح کیا ۔ 12 جنوری سے 16 جنوری تک چلنے والے اس پانچ روزہ فیسٹیول کا شلوگن "ترقی یافتہ نوجوان - ترقی یافتہ دیش" ہے جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے نوجوانوں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:40:03
سٹی پولیس نے گانجہ نوشی / فروشی کے الزام میں مزید 2 ڈاکٹروں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت اننت پور آندھرا پردیش کے رہنے والے ڈاکٹر راگھو دتّا (28 سال) اور السور بنگلورو کے رہنے والے ڈاکٹر بالاجی (29 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 20:33:52
سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی میں ’دھرم سنسد‘ میں نفرت انگیز تقریر کو لے کر دہلی پولیس پر سوال اٹھائے ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ دھرم سنسد 19 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی، ایف آئی آر 5 ماہ بعد کیوں درج کی گئی؟
View more
Fri, 13 Jan 2023 14:15:49
مہاراشٹرا کے ناسک-شرڈی ہائی وے پر ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 34 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ حادثہ جمعہ کی اولین ساعتوں میں قریب 5:30 بجے پھاترے گاؤں کے قریب پیش آیا۔
View more
Fri, 13 Jan 2023 00:06:04
پڑوسی ریاست کیرالہ کے سرحدی ضلع کاسرگوڈ میں کامپریسر ٹریکٹر بے قابو ہوکرالٹ جانے سے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy