Sun, 15 Jan 2023 16:33:50
ریاست کیرالہ کے اوچیرا۔کولّم میں منعقدہ سہ روزہ مجمع الامام الشافعی کے تیسرے فقہی سیمینار کے دوسرے دن صدقہ فطر کے اہم مسائل، اجتماعی قربانی، رویت ہلال اور انشورنس کے شرعی حکم پر علمائے کرام اور مفتیان عظام نے اپنے اپنے مقالے پیش کئے، جس کے بعد نشست میں موجود دیگر علماء کرام نے پیش کردہ موضوعات پرمزید روشنی ڈالتےہوئے دیگرپہلووں کوبھی اُجاگر کیا۔ حتمی فیصلوں کے لئے بعد میں تجویز کمیٹیوں کا اعلان کیا
View more
Sun, 15 Jan 2023 12:08:36
سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مو دی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سینکڑوں مرتبہ بھی ریاست کا دورہ کر لیں،اگلے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) بر سر اقتدار نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کی بار بار ریاست میں آمد کے باوجود بی جے پی ریاست میں دوبارہ اقتدار پر نہیں آئے گی،کیونکہ ریاست کے عوام بی جے پی سے بد ظن ہوچکے ہیں۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:52:33
اس کو کہتے ہیں گھبراہٹ! جی ہاں، آر ایس ایس گھبرائی ہوئی ہے اور اس گھبراہٹ کا سبب ہیں راہل گاندھی۔ یہ بات آر ایس ایس کے سربراہ جناب موہن بھاگوت کے خصوصی انٹرویو سے عیاں ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:47:36
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان سے نکلنے والی دہشت گردی اور چین کے ساتھ جارحانہ سرحد پر جھڑپوں کے خلاف ہندوستان کے جوابی ردعمل نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:35:16
جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید برف باری جاری ہے، جس کا اثر دہلی-این سی آر پر پڑ رہا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:32:00
انڈین ریسرچ اسپیس آرگنائزیشن یعنی اسرو کی طرف سے یہ اطلاع جاری کئے جانے بعد کہ اتراکھنڈ میں جوشی مٹھ صرف 12 دنوں میں 5.4 سینٹی میٹر غرق ہو گیا ہے، حکومت نے اب اس سلسلہ میں معلومات کو چھپانے کا اعلان کر دیا ہے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:28:44
امید کی جا رہی ہے کہ مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت اس سے متعلق تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی بجٹ 2023 کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے فٹمنٹ فیکٹر میں تبدیلی کی جائے گی۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:25:38
دہلی سکریٹریٹ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے دفتر میں سی بی آئی کی آج چھاپہ ماری ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جب سی بی آئی ٹیم چھاپہ ماری کے لیے منیش سسودیا کے سکریٹریٹ واقع دفتر پر پہنچی تو نائب وزیر اعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔
View more
Sun, 15 Jan 2023 11:20:37
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر ممالک نے ایک بار پھر سے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور لڑکیوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کر دیں۔ اس میں خواتین امدادی کارکنوں پر عائد کی گئی حالیہ پابندیوں کے اقدام بھی شامل ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy