Thu, 12 Jan 2023 11:16:48
بی جے پی کے حمایت یافتہ مہیش نائک جنہیں 2020 میں زیادہ تر کانگریس حامی اراکین کی حمایت سے ماولی 2 گرام پنچایت صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، بدھ کو عدم اعتماد تحریک میں شکست کے بعد کرسی صدارت سے اُترنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 21:25:26
7جنوری 2023ء بروز سنیچر طلبہ جامعہ دارالسنہ زیر اہتمام اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کا سالانہ علمی مسابقہ بھٹکل کے گورٹے نیشنل ہائی وے پر واقع مشہور تفریح گاہ ایم ایم ریزارٹ میں نہایت شاندار طور پر منعقد ہوا جس کی صدارت*صوبائی جمعیت اہلحدیث کرناٹک وگوا کے امیر واسلامیہ مینارٹی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری فضیلةالشيخ عبدالوهاب جامعى حفظہ اللہ نے فرمائی نیز محترم جناب حافظ عبدالرحمن اکرمی حف
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:51:16
گانجہ نوشی کے علاوہ اس کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس 9 افراد کو گرفتار کیا جس میں دو ڈاکٹروں کے علاوہ میڈیکل اسٹوڈنٹس بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:41:32
آسام کے ضلع لکھم پور میں محکمہ جنگلات کی اراضی سے ناجائز قابضین کو بے دخل کرنے کی مہم کا آج دوسرا دن تھا۔ 250 ہیکٹر اراضی میں آباد 299 کنبوں میں بیشتر بنگالی زبان بولنے والے مسلمان ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ وہ اپنا سارا سامان اکٹھا نہ کرسکے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:38:33
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان دہلی کے عوام کو مزید ایک بری خبر ملی ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے آٹو-ٹیکسی کرایہ کی نئی شرحوں کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ یعنی اب آپ کو آٹو اور ٹیکسی کے لیے نئی شرح کے مطابق زیادہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ خبر آٹو-ٹیکسی کا سفر کرنے والے کے لیے تکلیف دہ ہے، لیکن آٹو-ٹیکسی ڈرائیور کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:37:30
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے قصبہ ولکی میں گذشتہ روز اتوارکو ادارةالتعلیم کے زیر اہتمام پہلی بار اعلى پیمانے پر طلباء جامعہ کے لئے اتھلیٹک مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ جس میں جامعہ سیدنا عمر ؓ کے طلباء مختلف رنگوں کے لباس اور مختلف گروپس میں مقابلوں میں حصہ لیا۔ طلبا انواع واقسام کے نئے پرانے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے حاضرین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیاب رہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:35:40
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں زمین دھنسنے کے درمیان اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے حکم کے باوجود رات کے اندھیرے میں بھاری مشینوں سے پہاڑوں کو کاٹا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:32:26
اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے منگل کو آئی اے ایس کے بھائی کی شکایت پر اس کے حقیقی ماموں بی جے پی لیڈر سمیت تین لوگوں کے خلاف فریب دہی کا کیس درج کیا ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:30:05
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک اور دنیا کے بڑے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں سیاسی استحکام اور مضبوط جمہوریت کی وجہ سے اب سب کچھ ممکن ہو رہا ہے اور دنیا کے بڑے اداروں کا ہندوستان کے تئیں مسلسل اعتماد بڑھ رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy