Wed, 11 Jan 2023 19:18:56
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ بدھ کو فتح گڑھ صاحب میں گورودوارہ اور درگاہ کی زیارت کے ساتھ ہی پنجاب میں داخل ہو گئی۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:15:39
ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی آڑ میں بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فائدے کے لیے ہندو۔ مسلم لڑیں گے تو ملک ٹوٹ جائے گا۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 19:13:39
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے ملزم آشیش مشرا کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ کے وکیل دشینت دوے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 18:17:24
امریکہ میں سبھی اُڑانوں کو ایک تیکنیکی خرابی کے بعد زمین پر اُتار دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ کے ائرپورٹوں میں مسافروں کا ہجوم جمع ہوگیا اور افراتفری مچ گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے کہنے کے بعد کہ اسے کمپیوٹر کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بدھ کی صبح پورے امریکہ میں پروازیں رد کردی گئی اور طیاروں کو نیچے اُتارا گیا۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 14:22:50
شہر سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتنگڈی کے سوماوتی ندی پر بنے ڈیم کے کنارے کرن گانیگا (27 سال) نامی ایک نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے جو بیٹھی ہوئی حالت میں تھی ۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 14:01:29
سوشیل ایکٹیوسٹ رویندرا نائک نے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 جنوری کو سرسی آمد کے موقع پر ضلع کے دیہاتوں میں 500 پیدل پُل تعمیر کرنے کا اعلان کریں ۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 10:56:17
: راہل گاندھی کی قیادت میں جاری کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' بدھ صبح پنجاب میں داخل ہوئی ، اور ریاست میں یاترا شروع کرنے سے قبل ہی راہل گاندھی نے گرودوارا فتح گڑھ صاحب سمیت درگاہ میں حاضری دی۔ اس دوران کانگریس کے کئی بڑے لیڈران ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے منگل کو گولڈن ٹیمپل کا بھی دورہ کیا تھا۔
View more
Wed, 11 Jan 2023 10:26:25
ہوابازی کا محکمہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے گو فرسٹ ائرلائن سے رپورٹ طلب کی ہے کہ گو فرسٹ فلائٹ 50 سے زائد مسافروں کو رن وے پر ہی چھوڑ کر اُڑان بھرنے کی کیا وجہ ہے ؟
View more
Tue, 10 Jan 2023 20:08:30
لاری کی ٹکر سے اسکوٹر پر سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ ہوناور کے کرنل کھمبا کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر منگل صبح پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy