Mon, 16 Jan 2023 22:13:27
نیپال کے پوکھرا میں حادثہ زدہ یتی ایئرلائنز کے طیارہ کا بلیک باکس برآمد ہو گیا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 22:04:52
سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دینے کے لیے مداخلت کے مطالبہ والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 21:48:01
مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تیرنا مکّی نامی علاقے میں ایک لاری اور بولیرو کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 13:24:54
تمل ناڈو کے ضلع مدورائی میں اتوار کے دن جلی کٹی میں کم ازکم 23افراد زخمی ہوگئے۔ 13 زخمیوں کو مدورائی کے راجہ جی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا۔ مٹو پونگل کے موقع پر آج صبح جلی کٹو منایاگیا۔تمل ناڈو کے اس مشہور تہوار کو خطرناک کھیل سمجاجاتا ہے۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 12:33:08
الیکشن کمیشن تارکین وطن ووٹروں کو ریموٹ ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آج سیاسی جماعتوں کو ریموٹ ای وی ایم سے جڑے پروٹوٹائپس کے مظاہرہ کے لیے مدعو کیا ہے۔ کمیشن نے آٹھ تسلیم شدہ قومی جماعتوں اور 57 تسلیم شدہ ریاستی جماعتوں کو مدعو کیا ہے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل ایکسپرٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود ہوں گے۔
View more
Mon, 16 Jan 2023 12:28:30
ہندوستانی فوج آج اپنا 75واں یوم تاسیس منا رہی ہے- آزادی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل کے ایم کریپا کے ہندوستانی فوج کے پہلے اعلیٰ کمانڈر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی یاد میں ہر سال 15 جنوری کو ہندوستان کا یومِ افواج(آرمی ڈے)منایا جاتا ہے-
View more
Mon, 16 Jan 2023 12:22:13
بہار سے بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ایک بار پھر این ڈی اے میں شامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-دی ہندوکو دیے گئے ایک انٹرویو میں سشیل مودی نے کہاکہ کیا بی جے پی نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ کے طور پر قبول کرے گی؟ کبھی نہیں، اب وہ صرف ایک بوجھ بن کر رہ گئے ہیں -
View more
Mon, 16 Jan 2023 12:15:05
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کاٹجو نےٹی وی اینکرز کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ تبصرے پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئ اثر نہیں پڑے گا ۔یہ بیان بازی ہے فیصلہ نہیں ،انہوں نے نے الزام لگایا کہ میڈیا بک گیا ہے اور آزادی اظہار پر پہرہ ہے۔جسٹس کاٹجو ویب سائٹ हस्तक्षेपپر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy