Wed, 18 Jan 2023 12:49:40
ادھو ٹھاکرے کے شیو سینا گروپ کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت جو کھل کر بی جے پی پر تنقیدیں کرتے ہیں ، نے بدھ سے اپنے کشمیر دورے کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کی قلعی کھولنے کے عزم کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 12:33:11
بروز منگل17جنوری2023کو کرناٹکا اردو چلڈرنس اکادمی نے سنسکرتی بھون شکاری پور میں ایک موٹی ویشنل پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت سید حماد انوراللہ صاحب نگراں زبیدہ ایجوکیشن گروپ شکاری پور نے کی۔ مہمانوں کی حیثیت سے قومی شاعر ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی، مولانا آزاد ماڈل اسکول کی میر معلمہ محترمہ ممتاسالی، گورنمنٹ جونیر کالج کے پرنسپل جناب ناگ راج کے، ایم، جناب سومنّا بی آر،سی، جناب مالتیش، سری
View more
Wed, 18 Jan 2023 12:19:38
ہمیشہ ٹرافک اژدہام رہنے والے شہر کی سڑکوں پر مریضوں کی جان بچانے والی ایمبولینس گاڑیوں کو بروقت اسپتال پہنچنے میں کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس بات کو مد نظر رکھ کر ایمبولینس گاڑیوں کے گزر کو آسان بنانے کے مقصد سے نیا نظام شروع کرنے پر ٹرافک پولیس سنجیدگی کے ساتھ غور کر رہی ہے۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 12:15:03
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) الیکٹرک”ای وی۔پاؤر پلس“ پہلی بس سرویس بنگلور- میسور کے درمیان16 جنوری سے شروع کی گئی۔مذکورہ بس صرف 2.15گھنٹوں میں کامیابی کے ساتھ اپنی منزل طے کی ہے۔ کے ایس آر ٹی سی کی الیکٹرک بس پر سوار ہونے کے لئے مسافر کئی دنوں سے انتظار کر رہے تھے۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 12:11:17
گاڑیوں کے سواروں کو آسان ٹرافک بہاؤ اور تحفظ کے لئے شہر کی ٹرافک پو لیس نے محکمہئ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے ”قومی روڈ سیفٹی ویک2023-“ کے تحت روڈ سیفٹی ریلی کا اہتمام کیا تھا۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 11:54:08
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ اتراکھنڈکے جوشی مٹھ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسی طرح کا خطرہ بنگال کے رانی گنج میں بھی ہے، اگر وقت رہتے ہوئے حالات کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تو 20ہزار افراد کی موت ہونے کا اندیشہ ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ خطرات والے علاقے میں آباد لوگوں کو منتقل کرکے دوسری جگہ بسانا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مرکزی حکومت کی توجہ اس جان
View more
Wed, 18 Jan 2023 11:43:45
بھٹکل تعلقہ اسپتال ایک طرف ترقی کی راہ پر چل رہا ہے اور دن بدن یہاں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مگر نرسنگ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے کئی مسائل پیش آ رہے ہیں جس میں وینٹی لیٹر والے آئی سی یو وارڈ میں مریضوں کو داخلہ نہ ملنا بھی شامل ہے ۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 11:40:22
ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (کرناٹکا اسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس) کے چیر پرسن ناگن گوڈا نے ڈپٹی کمشنر کاروار کے دفتر میں منعقدہ ایک جائزاتی میٹنگ کے دوران افسران کو ہدایت دی کہ بچہ مزدوری اور کسی بھی دوسری طرح سے ہو رہی بچوں کے حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں ۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 11:33:26
اسکول میں چھٹی کے دوران اپنے پڑوسی کے گھر پر ٹی وی دیکھنے کے لئے جانے والی نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے اور اسے حاملہ بنانے کے بعد حمل ساقط کرنے کے معاملہ میں ملوث کلیدی ملزم سدھیر (25 سال) کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy