Sat, 21 Jan 2023 11:24:58
دہلی-این سی آر میں موسم لگاتار کروٹیں بدل رہا ہے۔ گزشتہ بدھ تک لوگوں کو سرد لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، لیکن دو دنوں میں حالات کافی کچھ بدل گیا ہے۔ اس بدلاؤ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج یعنی 20 جنوری گزشتہ تین سالوں میں سب سے گرم دن رہا۔ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری زیادہ 23.1 ڈگری سلسیس، اور کم از کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سلسیس درج ہوا۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 11:16:31
کانگریس کے سینئر لیڈر و ریاستی قانون ساز کونسل کے اپوزیشن پارٹی لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ اسمبلی انتخابات قریب آنے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست میں سیاسی ٹور کا آغاز کیا ہے۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 11:01:39
بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم،انڈیا: دی مودی کوائسچن میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کی مسلم اقلیت کے درمیان تناؤ کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد میں ان کے کردار کے بارے میں تحقیقاتی دعوؤں کو بھی دکھایا گیا ہے-
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:38:36
مانی میں کاپیکاڈ کے پاس جنتا کالونی کے ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس کے بعد رسوئی گیس سلینڈر دھماکہ سے پھٹ گیا اور لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:30:19
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک میں بے روزگاری کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ’’مودی جی! سرکاری محکموں میں 30 لاکھ عہدے خالی ہیں۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:25:10
کرناٹک میں بی جے پی کے ایک سابق کونسلر کو پولیس انسپکٹر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ملزم وی بالکرشنا بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کے یالچنا ہلی وارڈ نمبر 185 سے کونسلر ہیں۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:21:03
ریسلر و بی جے پی لیڈر ببیتا پھوگاٹ نے اپنے ہم وطن احتجاجی ریسلر سے مرکز کے قاصد کی حیثیت سے ملاقات کی جو ملک کے اعلیٰ ریسلنگ ادارہ کے اہم عہدیداروں کے خلاف جنسی ہراسانی پر احتجاج کررہے ہیں اور یقین دلایا کہ تیزی کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:16:19
بامبے ہائی کورٹ نے جمعہ کو ویڈیوکان گروپ کے بانی وینوگوپال دھوت کی آئی سی آئی سی آئی بینک-ویڈیوکون لون فراڈ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:12:40
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس سبینہ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی کارگزرا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جسٹس سبینہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں سب سے سینئر جج ہیں اور وہ موجودہ چیف جسٹس امجد اے سید کی سبکدوشی کے بعد اس عہدہ کو سنبھالیں گی۔ چیف جسٹس امجد اے سید 21 جنوری کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy