Thu, 19 Jan 2023 11:38:00
دھ شب کو اچانک ایک آم کا درخت بجلی کے کھمبے پر گرنے کے نتیجے میں بجلی کا کھمبا الیکٹرک تاروں کے ساتھ گرگیا جس کے دوران راستے سے گذرنے والے دو موٹر بائک بجلی کی تاروں کی زد میں آگئے۔ واردات تعلقہ کے بگّونا پوسٹ آفس کے قریب پیش آئی۔
View more
Thu, 19 Jan 2023 11:32:05
اتر پردیش کے سابق بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر جس کو عصمت دری کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی پیرول رہائی کی متاثرہ نابالغہ نے سخت مخالفت کی ہے اور احتجاج کرتے ہوئے صدرہند، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کی جان کو خطرہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 21:21:59
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ و میگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 21:17:08
ملک میں مہنگائی نے عام لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ظاہر ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بھی بڑھی ہے۔ اس سب کے درمیان حکومت خاموش ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 21:07:31
ڈاٹا اینالیٹکس کمپنی ایئرفنٹی نے پیشین گوئی کی ہے کہ مون نیو ایئر کی چھٹیوں کے دوران چین میں ایک دن میں کووڈ-19 سے تقریباً 36000 اموات ہو سکتی ہیں۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 21:04:28
) امریکہ کی سرکردہ سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر اپنے تقریباً 11,000 ملازمین کی چھٹنی کرے گا۔ اسکائی نیوز نے یہ رپورٹ دی ہے۔ منگل کو جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے۔ جبکہ ایک تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 21:00:20
بوراواری میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی سمیت 18 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز کیف کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد میں یوکرین کے وزیر داخلہ بھی شامل ہیں۔
View more
Wed, 18 Jan 2023 20:50:11
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج (18 جنوری) تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ایک لوک سبھا سیٹ اور 6 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان بھی کیا۔ یہ ضمنی انتخابات 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوں گے۔ ان سبھی سیٹوں پر 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 2 مارچ کو کیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy