Sat, 21 Jan 2023 20:47:03
تملناڈو کے رہنے والے نوجوان جب گوا میں سیر و سیاحت سے واپس لوٹ رہے تھے تو ہبلی - گوا ہائی وے پر رام نگر کے قریب ان کی کار بے قابو ہوگئی اور راہ چلتے ہوئے لوگوں پر چڑھ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں تین خواتین ہلاک ہوگئیں اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 20:44:37
مرڈیشور میں سالہا سال سے منایا جا رہا مہا رتھ اتسوا امسال بھی عقیدت مندوں کی طرف سے بڑے شاندار پیمانے پر منعقد ہوا۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 20:40:15
جنوبی کینرا میں اپن انگڈی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو اغواء کرنے کے علاوہ پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں 5 ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 12:49:38
یوکرین کے مشرق میں جمعہ کی دیر رات فضائی حملے کے حوالے سے کئی علاقوں میں وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ معلومات ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے فضائی حملے کے اعداد و شمار کے مطابق دی گئی ہے۔ وزارت کے آن لائن نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرین کے پولٹاوا، کھارکیو اور دنیپروپیٹروسک علاقوں کے ساتھ ساتھ زپوریزہیاعلاقے کے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہوائی حملوں کی وارننگ موثر تھی۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 12:43:04
رکن کونسل نصیرا حمد نے کہاکہ مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے ذات پات، بھید بھاؤ کی سیاست، ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور امن میں خلل ڈالنے کی کوششوں کے تعلق سے عوام کو آگاہ کرنے ریاستی سطح پر کانگریس کی جانب سے پرجا دھونی بس یاترا نکالی گئی ہے۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 12:29:41
بنگلورو کے آر ٹی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہائی ٹینشن تار میں پھنسی پتنگ نکالنے کی کوشش کے دوران ایک لڑکا برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا۔ پولیس نے بی بی ایم پی، بیسکام کے پی ٹی سی ایل عہدیداروں کے خلاف لاپرواہی کا کیس درج کرلیا۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 12:25:29
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما کمار سوامی نے پنچ رتنہ یاترا کے ذریعہ ریاست بھر کے دورے کے دوران کہا کہ اگر وہ کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے تو وہ پارٹی کو تحلیل کر دیں گے۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 12:17:42
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں اس وقت ایک ہولناک حادثہ پیش آیا جب ایک منی بس کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور علاقے کے سیلا گاؤں میں ایک منی بس کے ڈرائیور نے بس سے کنٹرول کھو دیا اور بے قابو منی بس 500 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
View more
Sat, 21 Jan 2023 12:11:55
بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کے قافلے میں شامل نصف درجن گاڑیوں میں جمعہ کو اس وقت توڑ پھوڑ کی گئی جب وہ مظفر نگر ضلع کے ایک گاؤں میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ رتن پوری تھانے کے گاؤں بھوپ کھیڑی میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد علاقہ کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ بھیم آرمی کا الزام ہے کہ گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy