Sun, 22 Jan 2023 12:30:29
راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت جموں و کشمیر سے گزر رہی ہے اور آج 21 جنوری کو یہ یاترا خطہ جموں کے ضلع کٹھوعہ سے شروع ہوئی۔ دریں اثنا، جموں میں گزشتہ روز ہونے والے دو دھماکوں کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:57:59
امریکا کے قرضے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جب کہ ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔ امریکا کے قرضے 31.1 کھرب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ریپبلیکنز کی اکثریت کے حامل ایوان نمائندگان اور صدر بائیڈن کے درمیان جاری محاذآرائی کے نتیجے میں ملک کے ڈیفالٹ کرنے اور مالی بحران کا شکار ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:43:01
لکشدیپ کے سابق ایم پی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر پی پی محمد فیضل کو 10 سال کی سزا کے معاملے میں کیرالہ ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ محمد فیصل Mohammed Faizal کو لکشدیپ کی سیشن عدالت نے اقدام قتل کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:38:20
سینئر کانگریس رہنما، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین، کانگریس اقلیتی شعبے کے سابق سکریٹری اور معروف کالم نگار انیس درانی کا آج ہفتے کی صبح نوئیڈا کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 75 سال کے تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹیاں ہیں۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:31:18
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف یک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں 8 وکٹ سے آسان جیت حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں ہندوستان نے 0-2 کو ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:22:51
ڈیرا سچا سودا چیف بابا گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر 40 دن کی پیرول مل گئی ہے۔ 21 جنوری کو وہ جیل سے باہر آ گئے اور اس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرف ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کہہ رہے ہیں کہ انھیں اس پیرول کی کوئی خبر نہیں ہے، اور دوسری طرف دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال اور کانگریس لیڈر سپریا شرینیت نے پیرول کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:19:59
ایک بار پھر ’وندے بھارت ایکسپریس‘ پر پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس مرتبہ پتھر مارے جانے کا واقعہ بہار کے کٹیہار میں پیش آیا ہے جس سے مسافروں میں دہشت بڑھ گئی ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:16:52
اتر پردیش کے متھرا کی ایک عدالت نے مقدمے کی برقراری اور شاہی مسجد عیدگاہ کے امین سروے پر سماعت کے لیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندو سینا کی جانب سے شاہی عیدگاہ کا سروے کرانے کی درخواست پر اعتراض ظاہر کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 11:10:27
سوشیل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورس رکھنے والے ایسے لوگوں پر اب سختی ہونے والی ہے جو کسی مصنوعات کے تعلق سے غلط جانکاری دیتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy