Sun, 22 Jan 2023 23:16:19
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ژان لوک میلینچن کی قیادت والی بائیں بازو کی لا فرانس انسومس (ایل ایف آئی) پارٹی کی قیادت میں منصوبہ بند پنشن اصلاحات کے خلاف ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ یہ رپورٹ بی ایف ایم ٹی وی نے دی ہے۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:11:26
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیئن نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے معدنی تیل اور گیس کی فراہمی کے لیے روس سے درآمدات پر انحصار کافی حد تک کم کرلیا ہے، لیکن وہ ابھی تک اس مشکل سے باہر نہیں نکل سکے ہیں۔ یورپی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارسولا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ ہمیں اگلے موسم سرما کے لیے ابھی سے تیاری کرنی ہوگی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:06:33
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل 23 جنوری 2023 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے گیارہ بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2023 سے سرفراز کریں گی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 23:02:25
بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلہ میں ہے اور فی الحال ریاست جموں و کشمیر سے ہو کر گزر رہی ہے۔ اتوار 22 جنوری کو راہل گاندھی کی قیادت والے کارواں نے تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 22:59:35
الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ووٹنگ کی شفافیت کے موضوع پر اس ہفتے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے،
View more
Sun, 22 Jan 2023 22:21:20
دہلی پولیس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کا اہلکار ظاہر کر کے دارالحکومت دہلی کے عالیشان لیلا پیلس ہوٹل سے 23 لاکھ کی دھوکہ دہی کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ محمد شریف نامی ملزم ہوٹل سے کچھ قیمتی سامان بھی چوری کر کے فرار ہوا تھا۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 22:12:13
ریاست میں جلد ہی منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں حیدر آباد ایس اے ایس گروپ نے کرناٹکا کی آئی ایس ایس ٹیم کے ساتھ مل کر 20 نومبر 2022 سے 15جنوری 2023 تک جو سروے کیا ہے اس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی کی کانگریس کے ساتھ سخت ٹکر ہوگی اور قطعی نتائج میں اگر اسے سیٹوں پر ذرا بڑھوتری مل بھی جائے تو کانگریس اس سے کسی طرح کم ثابت نہیں ہوگی۔
View more
Sun, 22 Jan 2023 22:08:33
کاروار کے ہندو ہائی اسکول کے 125 ویں سالانہ جلسہ کی تین دروزہ تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس ایم وی رمن نے کہا کہ انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرکے سماج کا امن و امان بگاڑنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ۔
View more