Mon, 23 Jan 2023 13:20:49
ثنا علی (اِسرو سائنٹسٹ)، ثانیہ مرزا (پہلی مسلم فائٹر پائلٹ)، بشریٰ ارشد (دو بچوں کی ماں آئی پی ایس افسر)، فلک ناز (نیشنل وومن کرکٹ ٹیم کھلاڑی)، یہ ہیں اکیسویں صدی کی ابھرتی مسلم خواتین۔ جی ہاں، ان چاروں نوجوان مسلم لڑکیوں نے پچھلے ایک سال میں مسلم خواتین کی برسوں پرانی امیج توڑ دی۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 13:14:08
نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں میزبان ہندوستان کو شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی عالمی کپ 2023 سے ہندوستان کو باہر کر دیا ۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 13:03:06
ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے، کرناٹک کانگریس پارٹی کی جانب سے بتاریخ 23.01.2023 کو صبح 10.00 بجے سے دوپہر 12.00 بجے تک بنگلور کے 300 سے زیادہ مقامات پر "کرپشن ختم کرو، بنگلور بچاؤ" نعرے کے ساتھ پرزور احتجاجات کا اہتمام کیا گیا ہے.
View more
Mon, 23 Jan 2023 12:59:34
آج پیر ۲۳؍ جنوری کو شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے کے ۹۷؍ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ایک طرف جہاں اُدھو ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرنے کافیصلہ کیا ہے تو وہیں دوسری طرف شندے گروپ بھی سرگرم ہے۔ اس نے بالاصاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیر کو ودھان سبھا میں ان کے پوٹریٹ کی نقاب کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نقاب کشائی کی تقریب میں پروگرام میں اُدھو ٹھاکرے کو مدعو کیا
View more
Mon, 23 Jan 2023 12:50:36
جموں کے ایک مصروف علاقہ میں دودھماکوں میں 9افراد کے زخمی ہونے کے ایک دن بعد سینئر قائد جئے رام رمیش نے اتوار کے دن کہا کہ راہول گاندھی کی سیکیوریٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جو جموں وکشمیر میں بھارت جوڑویاترا کی قیادت کررہے ہیں۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 12:43:26
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے حکمراں جماعت بی جے پی پر ریاست کے حالات کو بد سے بد تر بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات۔ 2024 میں بی جے پی ریاست کی سبھی 80 سیٹیں ہار جائے گی۔ سینئر سماج وادی رہنما جنیشور مشرا کی برسی پر انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا بی جے پی حکومت نے ہر شعبے میں
View more
Mon, 23 Jan 2023 11:53:29
سپریم کورٹ کی سابق جسٹس گیان سدھا مشرا نے سماج میں ادب سے کم ہوتی ہوئی محبت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی نسل کتابیں کم پڑھتی ہے اور ٹی وی سیریل زیادہ دیکھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ اقدار جو ادب ہمیں دیتا ہے ان میں نہیں آتا جسٹس مشرا نے یہ تشویش ہندی نشاۃ ثانیہ کے پیشرو شیو پوجن سہائے کی 60ویں برسی کے موقع پر ہفتہ کی شام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 11:48:24
امریکہ کے کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں گزشرہ رات ہوئی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چینی نئے سال کے موقع پر مونٹیری پارک میں ہزاروں لوگ قمری نئے سال کے تہوار کے لیے جمع ہوئے تھے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے محکمے نے کہا کہ وہ اس واقعے میں ملوث مرد مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 11:36:27
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن بی بی سی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں نشر ایک دستاویزی سیریز کو ہندوستان کے اندر اور باہر وزیراعظم مودی کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی مہم قرار دیا ہے-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy