Tue, 24 Jan 2023 11:03:55
جموں و کشمیر میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف ہوئی سرجیکل اسٹرائیک کو لے کر سوال اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل اسٹرائک کا ثبوت نہیں دیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:57:46
امریکہ میں پیر (23 جنوری) کو ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس نے واقعے کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ سان مینٹو میں قائم پولیس ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ فائرنگ سان فرانسسکو سے 30 میل جنوب میں ہاف مون بے کے قریب ایک ہائی وے پر ہوئی۔ سان مینٹو پولیس نے بتایا کہ یہ متاثرین دو مختلف مقامات سے ملے ہیں۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:53:27
سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے ذریعہ درج معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ضمانت دینے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے انل دیشمکھ کو 100 کروڑ روپے کی مبینہ وصولی معاملے میں ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمانت کے خلاف سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن اب اسے خارج کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:47:13
اسلام مخالف سویڈش ڈینش سیاست داں راسمس پالوڈن کے ذریعہ ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کونذر آتش کرنے کے خلاف پاکستان، ایران اور ترکی سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)، سعودی عرب، قطر اور متعدد دیگر ملکوں نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 10:42:20
شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے کے یومِ پیدائش کے موقع پر پیر کی شام جہاں ایک جانب ممبئی کے ودھان بھون ( اسمبلی ہال ) میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیگر کی موجودگی میں بال ٹھاکرے کی تصویر لگائی جارہی تھی تو وہیں دوسری جانب شان مکھا نند ہال میں بال ٹھاکرے کے فرزند ادھو ٹھاکرے پارٹی حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 21:34:10
وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے سے سردی کی لہر تیز تر ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 24 جنوری کی شام سے 25 جنوری تک درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 26 سے28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 21:29:37
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکز اپنے دوستوں کو لداخ کے ماحولیات کے تئیں حساس ہمالیائی گلیشیر کا استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 21:26:29
جاپان میں اب تک جنوری ماہ میں کورونا وائرس وبا سے متعلق 8103 اموات ہوئی ہیں۔ جاپان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کووڈ-19 کی وجہ سے 326 اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ 12 دنوں میں اس بیماری سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 23 Jan 2023 21:24:19
اترپردیش پولیس نے گینگسٹر مختار انصاری کے خلاف جولائی 2001 میں اُسری چٹی گینگ وار کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، جس میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مختار انصاری شروع میں اس کیس میں گواہ تھے، لیکن 22 سال بعد انہیں ملزم بنایا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، محمد آباد پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy