Tue, 24 Jan 2023 21:19:08
ایک بار پھر دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے محسوس کیا گیا اور کچھ علاقوں میں تو لوگ گھبرا کر گھر سے باہر بھی نکل آئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صرف دہلی-این سی آر میں ہی نہیں محسوس کیے گئے بلکہ اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی محسوس ہوئے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:16:12
راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلے میں ہے اور یاترا آج جموں و کشمیر کے نگروٹا سے ادھم پور کے لئے روانہ ہوئی۔ دریں اثنا، یاترا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا ان کے لئے تپسیا ہے اور جب وہ یاترا نکال رہے ہیں تو اس پر سیاست تو ہوگی ہی۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:11:23
دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر، قائمہ کمیٹی کے 6 ممبران کے انتخاب کے دوران منگل کے روز ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ہوئی۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:07:54
گجرات کے موربی میں گزشتہ سال ہوئے اندوہناک پل حادثہ معاملہ میں ریاستی حکومت نے موربی میونسپلٹی کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ پل حادثے کو لے کر میونسپلٹی کو تحلیل کیوں نہیں کر دینا چاہیے؟
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:05:02
راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت جموں و کشمیر میں جاری ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس یاترا میں شامل ہو رہی ہے اور جگہ جگہ رک کر راہل گاندھی عوام سے بات بھی کر رہے ہیں۔ آج جموں کے جھجر کوٹی میں راہل گاندھی نے میڈیا سے خطاب بھی کیا۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 20:21:21
شیباجے میں دلت نوجوان شریدھر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے اور بی جے پی لیڈروں کی طرف سے قاتلوں کے تحفظ میں آگے آنے کے معاملہ پر دلت سنگھرش سمیتی امبیڈکرواد اور دیگر ہم خیال تنظیموں کی جانب سے "دھرمستھلا پولیس اسٹیشن چلو" ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 20:15:30
بھٹکل تعلقہ کے ہونّے گدّے میں واقع سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر امرت مہا اتسوا (پلیٹینم جوبلی) کی تقریبات 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہونگی۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 12:55:14
غازی آباد کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کی طرف سے معروف صحافی رعنا ایوب کے خلاف جاری سمن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی درخواست کی اب 25 جنوری کو سماعت ہوگی۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 12:34:59
مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بیلور کے قریب نیشنل ہائی وے پر گوڈی گدّے کراس پر موٹر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے موبائل ، نقد رقم اور دوسری قیمتی اشیاء لوٹنے کا منصوبہ بنانے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy