Wed, 25 Jan 2023 11:58:10
مالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں دیر رات گئے ہلکی بوندا باندی کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ میدانی علاقوں میں بارش کا اثر پہاڑی ریاستوں میں بھی دیکھا گیا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے موسم میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:52:10
بی بی سی کی دستاویزی فلم پر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق اب دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی یعنی جے این یو کیمپس میں دستاویزی فلم کو لے کر ہنگامہ مچ گیا ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:48:04
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آر سی پی سنگھ اور اوپیندر کشواہا جیسے لیڈروں پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بہت سے لیڈر ان کی جماعت ’جے ڈی یو‘ میں آئے اور انہوں نے ان کی تشہیر کی لیکن ان لیڈروں نے یا تو پارٹی کے خلاف بات کی یا پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اس سے متاثر نہیں ہوئی۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:38:15
بھارت جوڑو یاترا کے اختتام سے قبل کانگریس 26 جنوری سے ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم‘ شروع کرکے یاترا کے پیغام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے کام میں مصروف ہو گئی ہے اور اس کی تشہیر کے لیے وہ ملک بھر میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:35:54
سپریم کورٹ نے 24 جنوری کو ’پیسیو یوتھنیسیا‘ یعنی مرضی کی موت معاملے پر اپنے حکم میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی حکم جاری کیا جائے گا۔ دراصل 2018 میں عدالت نے شہریوں کو ’لیونگ وِل‘ (اپنی زندگی کا فیصلہ) کا حق دیا تھا۔ اس کے تحت کوئی شخص ہوش میں رہتے ہوئے یہ لکھ سکتا ہے کہ سنگین بیماری کی حالت میں اسے لائف سپورٹ سسٹم پر جبراً زندہ نہ رکھا جائے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:30:42
مبئی میں یومِ جمہوریہ یعنی 26 جنوری کے دن حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ممبئی کے دادر واقع شیواجی پارک میں ہوائی حملے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے علاقے کو نو فلائنگ زون قرار دے دیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس کو ایسے اِن پٹس ملے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ 26 جنوری کے دن شہر کے شیواجی پارک پر ہوائی حملہ ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:25:49
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی منگل کی شام دہلی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور ہندوستانی دورہ کے درمیان وہ ہندوستانی صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر وغیرہ سے ملاقات کریں گے۔ مصری صدر السیسی کو ہندوستان نے یومِ جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہونے کے لیے مدعو کیا ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اس دورہ میں کچھ اہم معاہدے بھی طے پائ
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:21:03
بلومبرگ نے ایک بار پھر دنیا کے امیر اشخاص کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ایشیا کے سب سے امیر اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی گزشتہ بار کے مقابلے پیچھے ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ’بلومبرگ بلینائر انڈیکس‘ کے مطابق امیزون کے جیف بیجوس اب گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے مقام پر آ گئے ہیں اور گوتم کو اس مرتبہ چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ پچھلی بار گوتم اڈانی تیسرے نمبر پر تھے اور جیف بیجوس چوتھے م
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:16:54
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا مظاہرہ بھلے ہی ختم ہو گیا ہے، لیکن اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد بھی پہلوانوں کی ناراضگی ختم ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ پہلوانوں کے دھرنا اور جنسی استحصال کے الزامات کے بعد مرکزی حکومت نے ڈبلیو ایف آئی کا کام دیکھنے کے لیے جو اوور سائٹ کمیٹی بنائی تھی، اس پر پہلوانوں کی ناراضگی سامنے آئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy