Thu, 26 Jan 2023 11:35:24
اگلے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی حکمران بی جے پی کی طرف سے کھلے عام ووٹ خرید کر اقتدار پر لوٹنے کے اعلان پر کانگریس نے پولیس سے رجوع کیا ہے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی اور دیگر بی جے پی رہنماؤں کے خلاف شہر کے ہائی گراؤنڈ پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:29:34
یوپی کی الہ آباد کی ایک عدالت نے اتر پردیش کے کابینہ وزیر نند گوپال گپتا نندی کو 2014 کے ایک معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے وزیر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم، عدالت نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے نندی کو درج فہرست ذات برادری کے افراد پر مبینہ مظالم کے الزام سے بھی بری کر دیا۔ عدالت نے نندی اور دیگر دو کو 20000 روپے کے دو مچلکوں پ
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:26:55
یوپی میں لوگوں کو بجلی کے حوالے سے کچھ راحت کی خبر ہے۔ اتر پردیش الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے کنزیومر کونسل کی مخالفت کے بعد نئے کنکشن کے داموں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کرنے کی تجویز کو ملتوی کر دیا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین آر پی سنگھ نے پاور کارپوریشن سے ایک نظر ثانی شدہ تجویز پیش کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنکشن کی قیمت عام لوگوں اور چھوٹے گھریلو صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ہونی چاہئے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:24:09
مزدوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بدھ کے روز برلن برانڈن برگ ہوائی اڈے سے روانہ ہونے یا وہاں اترنے والی تمام مسافر پروازیں منسوخ کردی گئیں یا ان کے اوقات تبدیل کرنے پڑے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:19:06
سپریم کورٹ نے بدھ کو سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور ان کے شوہر جاوید آنند کے معاملے میں گجرات حکومت اور سی بی آئی سے پوچھ گچھ کی، جو سات سال سے زائد عرصے سے عبوری ضمانت پر باہر ہیں۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:15:03
اتر پردیش کے لکھنؤ میں وزیر حسن روڈ پر واقع 5 منزلہ علایہ اپارٹمنٹ کے گرنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے کٹھور (میرٹھ) سے رکن اسمبلی شاہد منظور کے بیٹے نوازش شاہد کو حراست میں لے لیا ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 11:11:24
افغانستان میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردی نے گزشتہ 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور درجہ حرارت گر کر مائنس 34 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ سردی کی اس شدت نے گزشتہ ایک ہفتہ میں لوگوں کو بری طرح حراساں کیا ہے اور سردی کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مہلوکین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہونے کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:58:56
ایک طرف کرناٹک میں اسمبلی انتخاب کو لے کر سبھی سیاسی پارٹیاں خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، اور دوسری طرف اپنی حریف پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہی ہیں۔ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی اور حزب مخالف کانگریس کے درمیان بھی خوب رسہ کشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
View more
Thu, 26 Jan 2023 10:54:14
سنیوکت کسان مورچہ نے مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو دی گئی 8 ہفتوں کی عبوری ضمانت کے حکم پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ آشیش مشرا کو رہائی کے ایک ہفتہ کے اندر یوپی چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ شرط لگائی گئی ہے کہ وہ دہلی یا اتر پردیش میں قیام نہیں کر سکتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy