Sat, 28 Jan 2023 20:07:41
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مطالبہ کیا ہے کہ ا ڈانی گروپ پر فریب دہی اور جعل سازی کا جو الزام ھنڈ برگ رپورٹ میں لگایا گیا ہے اس کی اعلیٰ سطحی اور آزادانہ انکوائری کرائی جائے نیز اس طرح کی جعل سازیوں کو روکنے کے لئے مناسب ضابطہ بندی کی جائے۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 19:59:50
میڈیکل کالجوں سے وابستہ جن ڈاکٹروں اور طلبہ کو سٹی پولیس نے گانجہ نوشی / فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا ان میں سے 13 ملزمین کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج اور این ڈی پی ایس ایکٹ میں گرفتار کیے گئے ملزمین کے لئے خصوصی جج راگھویندرا ایم جوشی نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا ہے۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 19:44:35
گزشتہ سال اگست میں ہوئی موسلا دھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو وزیر اعلیٰ اور ضلع انچارج وزیر کی طرف سے معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے جس پر کئی دکانداروں نے اپنے بے اطمینانی کا اظہار کیا ہے ۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 12:09:46
بیکمپاڈی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک چھت کے اوپر کام کرتے وقت شیٹ ٹوٹنے سے مزدور زمین پر گر گیا اور سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 12:05:20
ہیبلے گرام پنچایت کے ہونّے گدّے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کو قائم ہوئے 75 پورے ہونے پر ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے دیپ جلا کر امرت مہا اتسوا کا افتتاح کیا ۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 11:36:59
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ رانچی میں کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے 21 رنوں سے جیت حاصل کی۔ واشنگٹن سندر نے ہندوستان کے لیے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ ٹیم انڈیا کو جیت سے ہم کنار نہیں کرا سکے۔ طوفانی نصف سنچری بنانے کے علاوہ سندر نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ون ڈے سیریز 3-0 سے گنوا دینے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی ہندوستان دورے پر یہ پہلی جیت ہے۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 11:25:39
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے مسلمانوں کے تئیں اپنے تعصب کا ایک بار پھر کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو مسلمانوں کی خوشامد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں - مسلمانوں کو سرپر بٹھا کر ناچنے کا کام کانگریس کر رہی ہے وہ چاہے تو اس کام کو جاری رکھے، بی جے پی یہ سب کرنے والی نہیں -
View more
Sat, 28 Jan 2023 11:19:31
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کو ایک تقریب میں مذہبی سَنت کے ذریعہ عام لوگوں کے مسائل کو اٹھانا اتنا ناگوار گزرا کہ انھوں نے سَنت کے ہاتھ سے مائک ہی چھین لیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو بنگلورو کے گروڑچارپالیہ علاقے میں ایک مندر میں منعقد مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔ اس واقعہ کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں جس کے بعد بی جے پی حکومت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy