Fri, 27 Jan 2023 22:54:42
دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے اناؤ عصمت دری واقعہ کے قصوروار اور بی جے پی سے معطل لیڈر کلدیپ سنگھ سینگر کی ضمانت پر رِہائی کو ان کی بیٹی کی شادی کی تاریخ تک محدود کر دیا ہے۔ سینگر کو 27 جنوری سے 10 فروری تک دی گئی عبوری ضمانت کو دو حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 22:12:28
یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں عمارت منہدم ہونے کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کی جانب سے ایک 42 سالہ خاتون کی لاش کو برآمد کرنے کے بعد آخر کار اختتام کو پہنچا۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 22:09:01
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔ بانہال میں شبانہ درجہ حرارت محض 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کے با وصف عمر عبداللہ نے بھی صرف سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 22:05:55
گجرات پولیس نے جمعہ کو موربی پل گرنے کے معاملے میں 1262 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی اور اوریوا گروپ کے ڈائریکٹر جے سکھ پٹیل کو کلیدی ملزم نامزد کیا۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 21:59:10
سپریم کورٹ عآپ کی میئر عہدہ کی امیدوار شیلی اوبرائے کی عرضی پر 3 فروری کو غور کرنے پر متفق ہو گیا ہے۔ اس عرضی میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میئر الیکشن طے مدت میں کرانے کا حکم صادر کیا جائے۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 21:46:57
کرناٹک ہائی کورٹ نے لاپرواہی اور تیز رفتاری سے ایمبولنس گاڑی چلانے کے باعث اس میں موجود ایک مریض کی موت کے لیے اس کے ورثہ کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس اے آر ہیگڈے کی بنچ نے انشورنس کمپنی کی پٹیشن پر سماعت کے بعد حال ہی میں یہ فیصلہ صادر کیا۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 21:40:06
جس فارمولے پر بی جے پی نے گجرات میں 156 سیٹیں جیتی تھیں، اب پارٹی کرناٹک میں وہی فارمولہ آزمانے جا رہی ہے۔ اس کے تحت تقریباً 30 فیصد ایم ایل ایز کے ٹکٹ کاٹے جائیں گے۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 21:32:47
ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے کہا کہ جمہوری نظام میں ووٹنگ صرف اختیارنہیں بلکہ فرض بھی ہے،اسلئے ملک کی ترقی اور مفاد کے لئے ہر ایک ووٹ دیں۔
View more
Fri, 27 Jan 2023 21:23:23
مہاراشٹر کے مشہور شہر پونے کی ایک عدالت نے جمعہ کو2014 میں ہوئے 28 سالہ مسلم نوجوان محسن شیخ کے قتل کے ایک کیس میں بنیاد پرست تنظیم ہندو راشٹرا سینا (ایچ آر ایس)کے سربراہ دھننجے جے رام دیسائی عرف بھائی سمیت تمام ملزمین کو بری کر دیاہے۔محسن کو ایک احتجاج کے دوران شرپسندوں نے قتل کر دیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy