Sun, 29 Jan 2023 12:58:45
بھارت جوڑو یاترا جو کشمیر میں اپنے آخری پڑائو میں پلوامہ پہنچ گئی ہے سنیچر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے یاترا کا آغاز کیا۔ اس دوران پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل ہوئیں۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے پلوامہ پہنچنے کے بعد اس مقام پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جہاں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:34:30
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ آیا راشٹرپتی بھون میں واقع مشہور ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل کرنے دینے سے ملک کے کروڑ ہا شہریوں کے مسائل دور ہو جائیں گے، اگر ایسا نہیں ہے تو اسے حکومت کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہی قرار دیا جائے گا۔ مایاوتی نے اس کے علاوہ پٹھان فلم پر تنازعہ اور رام چرت مانس پر بیان بازی کے سلسلہ میں بھی اپنے خیالات کا اظہا
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:34:19
بھٹکل میں دس سال سے جاری نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر طرف کام کو ادھورا چھوڑا گیا ہے جس سے ہائی وے کی خستہ حالی ظاہر ہورہی ہے۔ ایسے میں پتہ چلا ہے کہ ہائی وے کو تعمیر کرنے والی کنٹریکٹ کمپنی آئی آر بی نے شمس الدین سرکل پر جو فلائی اوور تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ان کے نقشے میں فلائی اوور موجود تھا، اُسے اب نقشے سے نکال دیا گیا ہے اور چونکہ ا
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:31:02
ہندوستانی مسلمان کے پاس اب صرف ایک قوت بچی ہے، اور وہ ہے اس کا متحد ووٹ بینک۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ ووٹ بینک متحد رہے تو تقریباً 100 کے قریب پارلیمانی حلقوں کے نتائج متاثر کر سکتا ہے۔ آسام، بنگال، بہار، راجستھان، یوپی، کیرالہ، کرناٹک اور دہلی تک اس ووٹ بینک کی اہمیت ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 11:58:37
شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں - یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں -
View more
Sun, 29 Jan 2023 11:51:44
سویڈن اور ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے کارکنوں کی طرف سے حالیہ دنوں میں اسلام کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کی مذمت کیلئے جمعہ کو کئی مسلم اکثریتی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے-
View more
Sun, 29 Jan 2023 11:39:34
سینئر کانگریس لیڈر جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ یہ یاترا سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کے متعلق بھی نہیں ہے -
View more
Sun, 29 Jan 2023 11:34:02
سینکڑوں مقدمات کا سامنا کرنے، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے اور اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد بھی اعظم خان کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ اب یوگی حکومت کی جانب سے رامپور کے محمد علی جوہر ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو دی گئی زمین کی لیز منسوخ کر دی گئی ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 11:29:20
گجرات میں ایک بار پھر پیپر لیک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے پیش نظر 29 جنوری یعنی آج ہونے والے جونیئر کلرک بھرتی کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گجرات پنچایت سروس سلیکشن بورڈ نے لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy