Sun, 29 Jan 2023 11:15:33
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کا وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی دستاویزی فلم ’دی مودی کویشچن‘پر پابندی لگانے کا فیصلہ جمہوریت پر حملہ ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 00:34:51
26 جنوری بروز جمعرات صبح آٹھ بجے انجمن پی یو کالج فار ویمن کے خدیجہ سید علی کیمپس کے احاطے میں بدستِ پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ محتشم کے رسمِ پرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرطالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرزانہ محتشم نے بتایا کہ 26 جنوری کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935 سے نافذ تھا منسوخ کر کے آئین ہند کی عمل آوری ہوئی۔ دستورسازاسمبلی نے آئین ہند کو 26 نومبر1949ء کو اخذ کیا اور 26 ج
View more
Sat, 28 Jan 2023 22:57:28
امریکہ کی معروف تحقیقی کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ نے گزشتہ دنوں اپنی رپورٹ میں ہندوستان اور ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی پر ’کارپوریٹ تاریخ کی سب سے بڑی فریب دہی ‘ کا سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے
View more
Sat, 28 Jan 2023 22:50:47
کرناٹک بی جے پی کے ایم ایل سی اور پارٹی کے سینئر لیڈر ایچ وشواناتھ نے آج توثیق کی کہ وہ حکمراں بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 22:15:55
جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک ہولناک حادثے کی خبر ہے۔ مشہور ڈاکٹر سی سی ہزرا اسپتال میں ہفتہ کی رات دیر گئے لگنے والی آگ میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں ڈاکٹر وکاس ہزرا، ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریما ہزرا، گھریلو ملازمہ اور ڈاکٹر وکاس کے دو مہمان شامل ہیں۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 22:10:47
جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا آج دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا۔ آج پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی یاترا میں شرکت کی۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے اس مقام پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جہاں پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 22:05:27
مدھیہ پردیش کے مورینا میں ہفتہ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے سخوئی-30 اور میراج-2000 گر کر تباہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی انجام دی۔
View more
Sat, 28 Jan 2023 22:01:43
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی کے پیش نظر وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔ کانگریس صدر نے ٹوئٹ کیا ’’بھارت جوڑو یاترا کے دوران جموں و کشمیر میں راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی انتہائی مایوس کن ہے۔ سیکورٹی فراہم کرنا مرکز کی اولین ذمہ داری ہے۔‘‘
View more
Sat, 28 Jan 2023 21:58:10
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج اپنے 48 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں وزیر اعلیٰ مانک ساہا کو ٹاؤن بورڈووالی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں دو مسلم امیدواروں محمد مبشر علی اور تفضل حسین کے نام بھی شامل کئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy