Mon, 30 Jan 2023 20:29:09
کئی دہائیوں سے جنگلاتی زمین پر کھیتی باڑی اور رہائش کرنے والوں پر فوریسٹ افسران کی طرف سے کیے جا رہے ظلم و ستم کے خلاف ناگرک ویدیکے نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 19:15:33
بھٹکل میں پہلی مرتبہ بچوں کےلئے ملک گیر سطح کا عظیم الشان کتاب میلہ 3 فروری سے شروع ہورہا ہےجو ایک ہفتہ یعنی 9 فروری تک جاری رہے گا۔ اس میلہ میں ملک بھر کے پبلشرز اور بچوں کی کتابوں کے مصنفین،ادباء،شعراء اور بچوں کے رسالوں کے ایڈیٹرس تشریف لائیں گے۔ میلہ بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے گراونڈ، نوائط کالونی میں منعقد کیا گیا ہے، جہاں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 19:13:34
ٹمکورو میں منعقدہ بجرنگ دل کی 'شَوریہ یاترا' کے پروگرام میں انتہائی اشتعال انگیز اور متنازعہ خطاب کرتے ہوئے ہندو مہاسبھا ژونل چیف شرن پمپ ویل نے کہا کہ بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین نیٹارو کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے سورتکل میں مسلم نوجوان محمد فاضل کا قتل کیا گیا تھا ۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 13:24:17
کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا'، جو 7 ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی، اتوار کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔ آج سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں باضابطہ طور پر بھارت جوڑو یاترا اختتام پذیر ہوگی۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 13:22:16
ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازع پر اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قبضہ حال ہی میں نہیں بلکہ 1962 میں ہوا تھا۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اب اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ سال 1962 کی جنگ اور سال 2020 کی دراندازی کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 13:18:12
فرانس کی سرکردہ ٹریڈ یونینوں کی طرف سے بلائے گئے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف 31 جنوری کو 200 سے زیادہ مقامات پر ہڑتال کی جائے گی، جو ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے خلاف دوسرا ملک گیر مظاہرہ ہوگا۔ یہ اطلاع میڈیا نے دی۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 13:14:19
سپریم کورٹ نے پیر یعنی 6 فروری کو 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم پر مرکزی حکومت کی جانب سے عائد کی پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 13:01:27
پوری دنیا میں معاشی کساد بازاری کا دور واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جنوری کے مہینے کا آغاز فنی دنیا کے ملازمین کے لیے بہت برا رہا۔ عالمی سطح پر، جنوری میں اوسطاً 3,400 سے زیادہ تکنیکی عملہ کو یومیہ فارغ کیا جا رہا تھا۔ مائیکروسافٹ اور گوگل جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 11:46:19
اڈانی گروپ پر لاکھوں کروڑ کی گھپلے کا الزام عائد کرنے والی ہنڈن برگ رپورٹ کے کئی دن گزر جانے کے باوجود گوتم اڈانی یا ان کے گروپ کی جانب سے الزامات کا جواب نہ دینے پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں آنے والی کمی کااثر پیر کو پھر شیئر مارکیٹ میں نظر آسکتاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy