Tue, 31 Jan 2023 19:03:04
حال ہی میں ریاست کرناٹک کے ٹمکور میں منعقدہ شوریہ یاترا کے دوران وی ایچ پی لیڈر شرن پمپ ویل نے جو متنازع اور اشتعال انگیز بیان دیا تھا ، اس پر کٹھن کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتارکرنے کا مطالبہ لے کر ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) کے ایک وفد نے ٹمکورو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہل کمار شاہ پور سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا ۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 12:43:05
پولیس نے رقمی دھوکہ دہی کے کیس میں آئی ڈی بی آئی بینک کی خاتون منیجر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 34سالہ ریلیشن شپ منیجر ساجیلہ نے کئی کھاتوں میں غیرقانونی طریقہ سے 4.92کروڑ روپئے منتقل کئے تھے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 12:39:37
درج فہرست ذات و قبائل (انسداد مظالم) قانون 1989ء پر کرناٹک ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ صرف ذات سے مخاطب کرنا جرم نہیں ہوگا جب تک کہ وہ اس ذات سے تعلق رکھنے والے شخص کی توہین کرنے کے ارادہ سے نہ ہو۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 12:28:06
امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا کہ وہ یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری نہیں دیں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا کہ امریکہ یوکرین کو ایف۔16 لڑاکا طیارے نہیں بھیجے گا۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا تھا کہ وہ کیا یوکرین کو ایف-16 لڑاکا طیارے بھیجیں گے۔ بائیڈن نے کہا، 'نہیں'۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 12:23:26
بارش کے بعد ایک بار پھر موسم تیزی سے بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ خلیج بنگال میں خراب موسم کا اثر اب ہر طرف نظر آرہا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کے باعث میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 12:03:41
سری رنگا پٹن میں رنگناتھ سوامی جاترا کے دوران تفریح کے لئے جائینٹ وھیل یا آسمانی جھولے میں بیٹھی ہوئی ایک 14 سالہ لڑکی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب اس کے سر کے بال وھیل میں پھنس گئے اور تیزی سے گھومتے ہوئے جھولے کی وجہ سے کھوپڑی کی چمڑی سمیت بال اکھڑ گئے ۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:56:48
ہندومہاسبھا اور وی ایچ پی کے لیڈر شرن پمپ ویل نے ٹمکورو میں جو اشتعال انگیز اور متنازع بیان دیا ہے اور سورتکل میں فاضل کے قتل کو پروین نیٹارو قتل کے لئے بدلہ کی کارروائی قرار دیا ہے اس پر جب ایک اخبار نویس نے ٹمکورو کے سرکل پولیس انسپکٹر نوین کمار سے پوچھا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیا کارروائی کی ہے تو سرکل پولس انسپکٹر نے واپس سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ : " تم کیوں اپنا دماغ خراب کرتے ہو؟"
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:47:11
جمعیۃ علماء ہند نے مختلف ریاستوں کے تبدیلی مذہب مخالف قوانین کو چیلنج کرنے والی 6 ہائی کورٹس میں زیر التوا 21 عرضیوں کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:43:34
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل حکومت کے ذریعہ طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ میں آر جے ڈی، ترنمول کانگریس، شیوسینا اور وائی ایس آر کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے حصہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy