Wed, 01 Feb 2023 13:35:18
گانجہ نوشی / فروشی کے الزم میں سٹی پولیس کے ذریعہ گرفتار شدہ طبی پیشہ سے وابستہ مزید 9 ملزمین کو پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشنس جج رویندرا ایم جوشی نے ضمانت پر رہا کیا ہے ۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 13:28:52
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق جنوبی کینرا کے ایس پی رشی کیش بھگوان سوناونے کا تبادلہ ایس پی انٹلی جنس کے طور پر کیا گیا اور ان کی جگہ 2021 بیچ کے آئی پی ایس اماتھے وکرم کو ضلع سپرنٹنڈنٹ کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے ۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 13:07:46
سپریم کورٹ نے 2002 میں گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس ٹرین کو جلائے جانے کے واقعے میں جیل میں قید 27 قصورواروں کی ضمانت کی درخواستوں پر پیر کے روز گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 13:03:55
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کو کہا کہ 15 سال سے زیادہ پرانی نو لاکھ سرکاری گاڑیوں کے یکم اپریل کے بعد سڑک پر چلنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 12:56:36
سپریم کورٹ نے آج صحافی رعنا ایوب کی ایک درخواست پراپنا فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے ذریعہ منی لانڈرنگ کیس میں غازی آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کردہ سمنوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 12:54:04
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو معاشیات اور سیاسی زندگی میں ان کی نمایاں خدمات پر حال ہی میں لندن میں انڈیا۔ یو کے اچیورس آنرس کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز عطا کیا گیا۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 12:46:14
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز لوک سبھا میں 24-2023 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'امرت کال' کے اس پہلے بجٹ کا مقصد ملکی معیشت کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا اور ترقیاتی اہداف کے فوائد کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچانا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ، "رواں مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اور یہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، آنے والے برسوں میں
View more
Wed, 01 Feb 2023 11:32:54
تریپورہ میں 16 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے 43,000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار، بشمول سنٹرل آرمڈ پولیس فورس، تریپورہ اسٹیٹ رائفلز اور ریاستی پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 11:29:43
برازیل کی جنوبی ریاست پرانا میں منگل کو اگوازو آبشار کے لیے جانے والی ایک بس الٹنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پرانا کی وفاقی شاہراہ پر 54 افراد کو لے جانے والی بس سانتا کیٹرینا ریاست کے دارالحکومت فلوریانو پولیس سے روانہ ہوئی تھی، جو ارجنٹینا اور پیراگوئے کی سرحد سے متصل برازیل کے شہر فوزڈواگواکو کے آگے جنوب کی طرف جارہی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy