بھٹکل 12 / مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور کے مالیکوڈوی میں واقع اکشئے پلانٹیشن میں جوے بازی کی اڈہ چلائے جانے کی مصدقہ اطلاع پر مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی ہنومنتا برادر اور ان کی ٹیم نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب اس نے مالیکوڈی کے متعلقہ مقام پر چھاپہ تو جوزیف انسد لوئیس، منجو ناتھ نائک، راگھو، گنیش، گنپتی اور موہن وہاں پر کارڈز کے ذریعے جوا کھیل رہا تھے ۔ پولیس نے جوزیف اور منجو ناتھ نائک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے 3100 روپے نقد، جوا کھیلنے کے لئے استعمال کیا جانے والا 52 کارڈز پر مشتمل ایک ڈیک اور پلاسٹک کی تارپال ضبط کی ہے ۔ بقیہ ملزمین موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس ضمن میں ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔