بھٹکل 12 / مئی (ایس او نیوز) گھریلو تشدد کے معاملے کا ایک ملزم جو گزشتہ پندرہ سال سے مفرور تھا اسے مرڈیشور پولیس کی ٹیم نے بالآخر بیجاپور سے گرفتار کر لیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ سبرامنیا نائک (50 سال) نامی اس ملزم کے خلاف مرڈیشور پولیس تھانے میں بیوی کے ساتھ تشدد کرنے کا معاملہ درج ہوا تھا ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا ۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پھر وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوا اور گزشتہ پندرہ سال سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔
ملزم سبرامنیا نائک کی تلاش میں پولیس کی ٹیم نے حیدرآباد، بینگلورو وغیرہ سے معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کی تو وجیاپور میں ملزم موجود ہونے کی اطلاع ملی ۔ جس کے بعد مرڈیشور پولیس ٹیم نے وجیاپور کے ویویک نگر سے ملزم کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔