ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
میڈرڈ،18؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف)کے سربراہ اینخیل ماریا ویلیار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ویلیار کے ساتھ ان کے بیٹے گورکا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان دونوں پر بدعنوانی اور رشوت ستانی کے الزامات ہیں۔ آج منگل کی صبح ایک جج کی نگرانی میں آر ایف ای ایف کے میڈرڈ میں قائم دفتر پر چھاپہ مارا گیا، جس دوران متعدد دستاویزات بھی ضبط کر لئے گئے ۔ 67سالہ ویلیار یورپی فٹ بال تنظیموں کی یونین یوئیفا اور فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے نائب صدر بھی ہیں۔