قطر  حلقہ ادب اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں  نعتیہ اجلاس ومشاعرہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th November 2018, 10:12 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

قطر :12؍نومبر (ایس او نیوز) بڑی مسرت کی بات ہے کہ حلقہء ادب اسلامی۔قطر نے 8 نومبر 2018م کی شب اپنا سالانہ نعتیہ اجلاس ومشاعرہ  ادار ہ ادب اسلامی ہند کے کل ہند صدر  ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں منعقد کیا، موصوف محترم، حلقے کی خصوصی دعوت پر دوحہ قطر تشریف لائے ہوے تھے، اجلاس میں ڈاکٹر رضوان رفیقی فلاحی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک رہے، سالانہ اجلاس کی مناسبت سے سٹیج پر صدرِ حلقہ عامر شکیب بھی موجود تھے۔

اجلاس کا آغاز برادر شمس الرحمن صدیقی کی خوبصورت تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی ترجمانی بھی پیش کی گئی، اس کے بعد نائب صدرِ حلقہ محترم مظفر نایاب صاحب نے شرکاء اجلاس کے استقبال اور مہمانوں کے تعارف کی رسم انجام دی، حسب روایت اجلاس کا پہلا حصہ نثر پر مشتمل رہا، جس کی نظامت اشتیاق عالم فلاحی نے کی، نثری حصہ میں دو تحریریں پیش ہویں، ایک تحریر ڈاکٹر عطاء الرحمن صدیقی صاحب نے دوحہ قطر کے معروف بزرگ شاعر شفیق اختر کے مجموعہء نعت پر لکھے تبصرہ کی شکل میں پیش کی جو مختصر مگر جامع رہی ، دوسری تحریر ڈاکٹر شاہ صاحب نے ، اردو نعت میں جدید ملی مسائل، کے عنوان سے پیش کی جو قدرے مفصل مگر پر مغز رہی، اس تحریر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی شرکاء نے اس کو کتابچہ کی شکل میں شائع کروانے کی درخواست کی ۔

نثری حصے کے اختتام پر مختصر وقفہ دیا گیا جس کے بعد باقاعدہ نعتیہ مشاعرہ ہوا جس کی نظامت ڈاکٹر عطاء الرحمن صدیقی نے کی، جس میں جملہ 16 شعراء نے اپنے تازہ ومنتخب نعتیہ کلام کے ساتھ محفل میں شرکت کی ۔ اپنی تاثراتی گفتگو میں ڈاکٹر رضوان رفیقی صاحب نے اجلاس کے نثری وشعری دونوں حصوں پر مختصر وجامع تبصرہ کیا، اور نعت کے سلسلے میں شعراء کے جذبات کی قدر دانی کرتے ہوے اس میں بعض احباب کے تساہل کی جانب توجہ مبذول فرمائی، کہ مبالغہ آرائی میں اگر حدود کا خیال نہ رکھا جائے تو کبھی اللہ تعالی کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کبھی رسول پاک کی تنقیص ۔اجلاس 8:30 پر شروع ہوکر 12 بجے شب اختتام پذیر ہوا ۔            (موصولہ  رپورٹ)

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...