کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن سے منظورشدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کھلاڑیوں کے لئے سنہرہ موقع؛ بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا کے کھلاڑی ہوسکتے ہیں شریک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2019, 7:43 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 25/ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا اسٹیٹ اسوسی ایشن (KSCA) سے منظور شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں  حصہ لینے بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے بھٹکل کی انڈر 14، انڈر 16، انڈر 19 سمیت سنئیر کھلاڑیوں پر بھی مشتمل  دو ٹیموں کو  ترتیب دیا جارہا ہے  جس کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب اُن کی قابلیت ، اُن کے پرفارمینس اور دیگر شرائط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ بھٹکل سمیت پورے ضلع اُترکنڑا کے کھلاڑی  اپنی عمر کے  لحاظ سے ان ٹیموں میں شریک ہونے   اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ ان باتوں کی اطلاع  بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب وسیم کے ایم نے  دی ہے۔

وسیم نے بتایا کہ   ضلع کے جو بھی کھلاڑی اپنا نام درج کروانا چاہتے ہوں،   موبائل نمبر   8904600600 ڈائل کرکے دے سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کا سلیکشن  11/اکتوبر اور 13/اکتوبر کو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ  انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 کی تین ٹیموں سمیت  سنئیر کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم   منظور شدہ  ٹورنامنٹوں  میں کھیل سکیں گے، البتہ سنئیر کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم  پہلے ہی  بہترین پرفارمینس پیش کرکے چوتھے مرحلے کا ٹورنامنٹ جیت چکی ہے، اب وہ ٹیم   تھرڈ ڈیویژن کے لئے کولیفائی ہوچکی ہے۔وسیم کے مطابق تھرڈ ڈیویژن کے لئے کولیفائی کی گئی ٹیم  کے کھلاڑیوں کا بھی پرفارمینس  دیکھا جائے گا اور فٹ کھلاڑیوں کو ہی آگے  کے ٹورنامنٹ کے لئے  ٹیم میں رکھا جائے گا، ورنہ  نئے داخل ہونے والے کھلاڑیوں کا  پرفارمینس  زیادہ بہتر ہونے کی صورت میں  نئے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

کرکٹ کھلاڑیوں کو  مکمل کوچنگ فراہم کرنے اور ماہرین کرکٹ   کے ذریعے اُن کو  بہترین انداز میں ٹریننگ  فراہم کرنے   میں شہر بھر میں معروف بھٹکل کرکٹ اکیڈمی  کا اگلا بیج مورخہ  6/اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جس میں  کم عمر سے لے کر بڑی عمر تک کے کھلاڑی  شریک ہوکر اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں اور اس اکیڈمی کے ذریعے  ریاستی سطح  سمیت نیشنل سطح کے  کرکٹ ٹورنامنٹوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک پہلا سیشن اور دوسرا سیشن  شام 4:30 بجے سے 6:30 بجے تک رہے گا۔  مزید جانکاری کے لئے   بھٹکل اسپورٹس اکیڈمی کے  مینجنگ ڈائرکٹر جناب وسیم  کے ایم صاحب سے موبائل نمبر  8904600600 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھٹکل اسپورٹس  کا   ایک کھلاڑی 16 سالہ  سورو سامن جس کا تعلق کاروار سے ہے، اس وقت   ہبلی زونل لیول کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگلور میں چل رہے انڈر 16 کے KSCA زونل لیول  ٹورنامنٹ میں کھیل رہا ہے  اور اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہا ہے۔ اسی طرح بھٹکل اسپورٹس کی ایک انڈر 16 ٹیم  اگلے ماہ یعنی اکتوبر کو ہبلی میں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اکیڈمی  کے زیراہتمام پچاس اووروں والے  کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ہورہی ہے جس  میں بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی کے کئی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔  وسیم کی خواہش ہے کہ بھٹکل و اطراف   کے دوسرے کھلاڑی بھی  مکمل کوچنگ کے  ذریعے  آگے بڑھتے ہوئے قومی ٹیم میں جگہ  بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...