جوئیڈا کے چھوٹے سے دیہات میں ٹیلی فون کے ذریعے جاری ہے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 12:05 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

جوئیڈا 16/جولائی(ایس او نیوز)شہری آبادی سے دور گھنے جنگل میں واقع ڈیریہ نامی دیہات میں آج کل بچوں کے لئے ٹیلی ایجوکیشن کا سلسلہ چل رہا ہے جس سے وہاں پر بسنے والے قبائلی طبقے کے طلبہ خوب مستفید ہورہے ہیں۔

جوئیڈا سے 12کلو میٹر دور واقع اس گاؤں سے 500کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر رہنے والی ایک ٹیچربچوں کے سامنے آئے بغیر صرف ٹیلی فون کے ذریعے ان کو انگریزی، حساب اور بایولوجی کی تعلیم ہر روز شام میں ایک گھنٹہ تک دے رہی ہے اور’کُنبی قبیلے‘ کے طلبہ دلچسپی کے ساتھ ٹیچر کی آواز سن کر اسباق سے استفاد ہ کررہے ہیں۔

ڈیریہ گاؤں کے دس قبائلی بچوں پر مشتمل چوتھی جماعت سے ایس ایس ایل سی تک کی کلاس چلانے والی ٹیچر میسورو کے ونٹی کوپا کی رہنے والی ڈاکٹر پورنیما ہے جو کہ کرناٹکا اوپن یونیورسٹی کی ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہے۔ حالانکہ اس چھوٹی گاؤں میں موبائل کے سگنل صاف نہیں ہوتے۔ صرف دو ایک گھروں کے احاطے میں بہت ہی کمزور سگنل مل رہا ہے۔یہاں پر انٹرنیٹ رابطے کے بارے میں توسوچنا بھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے آن لائن کلاس کا موقع نہ رہنے کے باوجود صرف فون پر آواز سناکر بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رکھنا بڑے خلوص اور دلچسپی کا مظہر ہے۔ 

 بتایا جاتا ہے کہ قبائلی بچوں کی تعلیم کے لئے ڈاکٹر پورنیما کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے جوئیڈا کے اس ’کُنبی‘ قبیلے کے صدر ڈاکٹر جیا نند ڈیریکر نے ایک موبائل فون اور بلیو ٹوتھ اسپیکربازارسے خریدا۔پھرموبائل سگنل ملنے والے گاؤں کے ایک گھر میں روزانہ شام 4.30بجے سے ایک گھنٹے کے لئے ٹیلی کلاس کا انتظام کردیا۔

 ڈاکٹر پورنیماکا کہنا ہے کہ”امسال ایک مہینے تک جوئیڈا میں خصوصی کلاسس چلانے کا ارادہ تھا۔ مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ اب بچوں کو ٹیلی کلاس سے فائد ہ اٹھاتے دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔بچوں کو اسباق کی ایک نقل بنا کر دی گئی ہے۔ بچے اس کو دیکھ کر پڑھائی کرتے ہیں اور جہاں دشواری ہوتی ہے اس کے بارے میں پوچھ لیتے ہیں۔میں ڈراموں کے ذریعے بھی بچوں کو انگریزی زبان او ر اس کا گرامر سکھایا کرتی ہوں۔اس کا بچوں کی پڑھائی پر بہت ہی زیادہ اچھا اثر پڑتا ہے اور جلد ہی اسباق سیکھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چلڈرنس لٹریری کلب کے ذریعے بچوں کی ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔“

ڈاکٹر جیانند کاکہنا ہے کہ ”لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاتوں کے بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ ڈاکٹر پورنیما جیسے وظیفہ یاب پروفیسر کے ذریعے بچوں کی پڑھائی جاری رہنا ایک خوش قسمتی کی بات ہے۔“جبکہ ڈاکٹر پورنیما کہتی ہیں کہ ”دیہاتوں کے بچوں کو بہتر انگریزی تعلیم ملنا چاہیے۔ انہیں مسابقت دور میں کمتری کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔یہی میرا مقصد ہے۔“اسی طرح ۹ ویں جماعت کی ایک طالبہ سنیہا کہتی ہے کہ ”سامنے ٹیچر کی موجودگی کے بغیر پڑھائی کرنا بالکل ایک نیا تجربہ ہے۔اس سے اسکول کے کلاس روم میں فائدہ ہوگا۔“

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔