کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2024, 5:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔ واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ قواعد کا ایک مجموعہ ہے جس کی تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور حکومتوں کو انتخاب کے دوران عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ‏ایکس کو پولیس نوٹس اتوار کو الیکشن کمیشن کے حکم پر کرناٹک کے چیف الیکٹور ل افسر کے ذریعے جاری کیا گیا۔ خیال رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی 28میں سے 14سیٹوں کیلئے منگل کو تیسرے مرحلے میں پولنگ مکمل ہو گئی ہے۔ عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 26اپریل کو چودہ حلقوں میں پولنگ ہوئی تھی۔ 

یاد رہے کہ 4مئی کو بی جے پی کے کرناٹک سوشل میڈیا ہینڈلز نے ایک کارٹون ویڈیو پوسٹ کیا تھا جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو دکھایا گیا تھا جس میں ایک گھونسلے میں ’’ایک انڈےپرمسلمان ‘‘لکھا ہوا تھا، اس کے ساتھ تین دیگر انڈوں پر ایس سی (درج فہرست ذاتیں )، ایس ٹی (درجہ فہرست قبائل) اور او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) لکھا تھا۔ 

پولیس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ5مئی کو اس کی جانب الیکشن کمیشن کے ای میل مواصلات کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ سے مبینہ مواد کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے کیونکہ یہ لوک سبھا انتخابات 2024کے دوران نافذ کردہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر سرواسن اے وی نے کہا کہ ۵؍مئی کو کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ وہ ایکس کوویڈیو ہٹانے کی ہدایت جاری کرے۔ 

چیف الیکٹورل آفیسر نے اس معاملے کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سائبر کرائم ڈویژن، بنگلورو کو بھی بھیجا، جو انفارمیشن ٹکنالوجی کے قواعد2021کے تحت غیر قانونی مواد کو ہٹانے کا نوڈل دفتر ہے۔ سرواسن نے کہا کہ ہم نے اسے الیکشن کمیشن کے ساتھ پولیس کو بھیجا تھا۔ ہمارے ہینڈ بک کے مطابق ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے براہ راست بات نہیں کر سکتے۔ کرناٹک پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا، پارٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کے سربراہ امیت مالویہ اور اس کی کرناٹک یونٹ کے سربراہ بی وائی وجیندرا کے خلاف بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے جس میں مسلمانوں کی کردارکشی کی گئی تھی۔ اس پوسٹ نےآن لائن غم و غصے کو جنم دیا اس کے علاوہ ناقدین نے اس پرکافی تنقید کی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...