صدیق کپن اور کمار ساؤئیر : کمار نے عدالت کو بتایا کہ ہم دونوں کا مذہب ایک ہے!!

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2023, 12:22 PM | اسپیشل رپورٹس | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:10؍ فروری (ایس اؤ نیوز )کمار ساؤئیر اور صدیق کپن دونوں صحافی ہیں۔ لیکن ایک دوسرے کو نہ جانتے ہیں نہ پہچانتے ہیں۔ اور  نہ کبھی اس سے پہلے دونوں کی ملاقات ہوئی، لیکن عدالت کے سامنے کمار نے کہا کہ وہ صدیق کپن کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہم دونوں کا مذہب ایک ہے۔

صدیق کپن لکھنؤ جیل سے جب رہا ہوئے تو ان کی خواہش تھی کہ وہ سب سے پہلے کمار ساؤئیرکودیکھیں۔ رہائی کے بعد جیسے ہی  دونوں کا آمنا سامنا ہواتو بس بڑی دیر تک صرف گلے ملے ،چپ چاپ  کھڑے رہے، کوئی بات چیت نہیں ۔ وہ ایک جذباتی سین تھا جو دیکھنےلائق تھا۔

کمار  لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی ہیں۔ 28مہینوں سے جیل میں بند صدیق کپن کو  رہائی کےلئے ضمانتی بانڈ  چاہئے تھا تو کمار ساؤئیر نے ضمانتی بانڈ دیا۔ کمارنےلکھنؤ کے پکشی کا تالاب علاقےمیں موجود  اپنے نام والی 9000مربع فٹ زرعی زمین کو ہی بطور ضمانتی بانڈ رکھا ہے۔ دیانت دار ، حقائق والی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کےلئے خطرناک  سمجھی جانے والی،بدنام  ریاست میں کمار کی مذکورہ ہمدردی اور ان کی معاونت کی بہت سارے لوگ ستائش کررہے ہیں۔ اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر 63سالہ کمار نےلکھا ہےکہ ’’ہم ایک ذمہ دار، جذباتی،سماجی اور حساس مخلوق ہیں۔ ہماری زندگی، ہمارے اپنے ہم جنسوں کےلئے سہارا دینےکی ہونی چاہئے۔ دوسروں کی آنکھوں کے آنسوؤں کے پیچھے چھپے ہوئے درد کو محسوس کرتےہوئے ان آنسوؤں کو پونچھنا ہمارا فرض ہے۔

ہاتھرس میں ایک درج فہرست لڑکی پر ہوئی مبینہ عصت دری کی رپورٹنگ کے لئےجارہے  صدیق کپن کو 5اکتوبر 2020 میں اترپردیش کی پولس نے گرفتارکیاتھا اور ان کےخلاف ملک غداری ، یو اے پی اے جیسے کئی سخت قوانین کے تحت  مقدمات درج کئے تھے ۔ 2ستمبر 2022کو انہیں سپریم کورٹ میں ضمانت ملی  بھی تو ای ڈی معاملہ کو لے کر جیل میں ہی رہنا پڑا۔ 2دسمبر 2022میں اس معاملےمیں بھی انہیں ضمانت ملی تو عدالت میں ضمانت دینے کےلئے کوئی نہیں ملا جس کی وجہ سے مزید کئی ماہ جیل میں ہی رہناپڑا۔حساس معاملہ ہونے اورحکومت کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی  صدیق کپن کو ضمانت دینےکےلئے تیار نہیں ہورہاتھا۔ ایسے وقت کمار ساوئیر سامنے آئے اور ضمانت دینے تیار یوگئے، ان کی ہی دی گئی ضمانت کی وجہ سے صدیق کپن رہا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کی مانیں تو کمار جب ضمانت دینےکےلئے راضی ہوئے تو پولس کی طرف سے انہیں کافی ہراساں کیا گیا۔ عدالت پہنچ کر ضمانت کی یقین دہانی کرانے کے بعد کمار کو دماغی اسٹروک ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ ان سنگین حالات میں بھی پولس نے انہیں  عدالت میں حاضری دینے کے لئے ستانا شروع کردیا۔ ضروری اور لازمی دستاویزات سونپنے کے بعد بھی کہاگیا کہ انہیں ازخود عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔ کمار دوبارہ یکم فروری 2023کو عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت میں کمار سے پوچھا گیا کہ تم نے یہ زمین کس سے خریدی ہے؟ اسی طرح کے پوچھے گئے دیگر سوالات کو بے کار بتانے والے کمار کہتے ہیں کہ لوگ جب اچھا کام کرتےہیں تو انہیں ہراساں نہیں کرنا چاہئے۔ کمار نے ایک دیانت دار، بے خوف اور نڈر صحافی کے طورپر اپنی شناخت بنائی ہے۔ان سے  صرف سیاست دان ہی نہیں بلکہ خود ان کےہم پیشہ  ساتھی بھی دور ہی رہتےہیں۔

ان کے والد سیارام ترپاٹھی سنئیر صحافی رہے ہیں۔ باپ اور دادا دونوں بائیں بازو والی فکر رکھتے تھے انہوں نے ہمیشہ انصاف پر قائم رہنےکی تلقین کی تھی۔

کمار جب صدیق کپن کی حمایت میں پہلی مرتبہ عدالت میں حاضر ہوئے تھے توانہیں پوچھا گیا کہ کیا تم صدیق کپن کو جانتے ہو؟۔کمار کا جواب تھا۔ ہاں ، ایک صحافی ہونےکے ناطے ہم دونوں کا ایک ہی مذہب ہے۔ کمار ساوئیر جب راست گوئی اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کو جرم کہےجانے والی دنیا میں ایک انجان صحافی کی حمایت میں اپنی صحت اور دولت کو داؤ پر لگاتے ہوئے صدیق کے حق  میں کھڑے ہوگئے تو صدیق کپن ضمانت پر جیل سے باہر آنے میں کامیاب ہوگئے۔  

ایک نظر اس پر بھی

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...