فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 5:36 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی نے اپنے ماتحتوں سے کرائی تھی۔

عدالت نے ڈی جی پی کو اس واقعے کی تحقیق کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے مجوزہ ایس آئی ٹی سے دو ماہ کے اندر رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ہی اس معاملے کی آئندہ سماعت 3 جولائی 2024 کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ڈی جی پی پرشانت کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی) لاء اینڈ آرڈر امیتابھ یش کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ایس پی کے عہدے سے اوپر کے ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سربراہی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

یہ حکم جسٹس وویک چودھری اور جسٹس نریندر کمار جوہری کی ڈویژن بنچ نے ایک بزرگ خاتون گومتی مشرا کی درخواست پر دیا ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو پولیس نے 30 اور 31 مارچ کی درمیانی رات کو گرفتار کیا تھا، جبکہ ریکارڈ میں اسے ایک دن بعد چوری کے کیس میں گرفتار کیا گیا دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ اگرچہ ان کے بیٹے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے لیکن اسے چوری کے کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا کیونکہ اس نے رائے بریلی کے ایس پی ابھیشیک اگروال کو اپنی ٹیکسی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کو اتر پردیش کے ڈی جی پی کے پاس بھیج دیا جائے جو پورے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔