اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd May 2024, 7:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل2/ مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی،  جس کے لئے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین حج  کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

سرکاری کوٹہ پرضلع اُترکنڑا سے 220 لوگ حج کے مبارک سفر پر روانہ ہورہے ہیں، جس میں بھٹکل کے 150 سےزائد عازمین شامل ہیں۔ کثیر تعداد میں بھٹکل کے عازمین ہونے کی وجہ سے ضلع حج کمیٹی نے گذشتہ سال کی طرح اس باربھی   قومی سماجی ادارہ  مجلس اصلاح وتنطیم  کی درخواست پر بھٹکل میں ہی  ٹیکہ  کاری  کی سہولت فراہم کی ، جس  سے بھٹکل و اطراف سمیت ضلع بھر کے عازمین  شریک ہوئے۔

 صبح دس بجے ویکسینیشن کی کاروائی شروع ہوئی، پہلے غیربھٹکلی عازمین کو موقع فراہم کیا گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں کے لئے ویکسین کی کاروائی شروع کی گئی۔ ضلع بھر سے آئے ہوئے  لوگوں کے لئے مشروبات اور پانی وغیرہ کے انتظام کے ساتھ دوپہر کے کھانے کا بھی مناسب انتظام کیا گیا تھا۔

حج کے سفر  پرجانے والوں کے لئے    مولانا   عبدالنور فکردے ندوی اور مولانا جعفر فقیہ بھاو ندوی نے معلومات فراہم کیں ۔

بھٹکل کے ایک بزرگ حاجی نے بتایا کہ اس سے پہلے بھٹکل کے عازمین کو حج کے سفر پر روانہ ہونے کے لئے کاروار جانا پڑتا تھا، سو سے زائد لوگوں کو کاروار جانے کے لئے بسوں کے دھکے کھانے پڑتے تھے یا پھر کئی سواریوں اور ٹیکسیوں کو بُک کرکے جانا  پڑتا تھا، وہاں جانے کے بعد  بھی ٹیکہ کاری میں  دشواریاں ہوتی تھی،  مگر تنظیم نے بھٹکل میں ہی یہ سہولت فراہم کرکے عازمین  حج کے لئے بہت ساری آسانیاں فراہم کیں ہیں اور اس کے نتجے میں قوم و ملت کی  لاکھوں روپیوں کی بھی  بچت ہوئی ہے۔

اس موقع پر کمٹہ کے ایک عازم نے بتایا کہ چند سال پہلے جب   میں  اپنے والد اور والدہ کو حج کی ویکسین کے لئے کاروارلے کر گیا تھا تو وہاں بہت زیادہ پریشانی ہوئی تھی، اِدھر سے اُدھر دوڑایا گیا تھا، لیکن جب ہمیں پتہ چلا کہ اِس بار  بھٹکل تنظیم میں ہی اس کی سہولت فراہم کی گئی ہے تو انتہائی خوشی اور اطمینان ہوا، اور جب ہم بھٹکل پہنچے تو ہمیں کچھ بھی دوڑ دھوپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی، بہت ہی آسانی کے ساتھ کاروائیاں مکمل ہوئیں ، یہاں تنظیم کھانے پینے کی بھی  ہرطرح کی سہولیات فراہم کیں تھیں جس سے  ہم پورے سکون و اطمینان کے ساتھ  ٹیکہ کاری  کی کاروائی مکمل کی۔

ٹیکہ کاری کے لئے  کرناٹکا حج کمیٹی، بنگلورآفس سے  جناب توقیر احمد خان کو  بھٹکل روانہ کیا  گیا تھا، جنہوں نے  کاروار اور بھٹکل  ہیلتھ آفسران کے تعاون سے   تنظیم ہال میں تمام لوگوں کی ٹیکہ کاری کے بعد ہیلتھ سرٹی فیکٹ جاری کی۔ اس موقع پر بھٹکل ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سویتا کامتھ کی نگرانی میں  سرکاری اسپتال کے اسٹاف موجود تھے۔

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدرعنایت اللہ شاہ بندری، نائب صدرعتیق الرحمن مُنیری، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، اُڈپی کے سابق وقف بورڈ چیرمین یحیٰ ناخوا، تنظیم کے دیگر ذمہ داران جیلانی شاہ بندری، اقبال سہیل، محمد حُسین معلم، عبدالسمیع کولا، عبدالماجد رکن الدین،  امتیاز اُدیاور، نصیف خلیفہ، عبدالسمیع میڈیکل، مصطفیٰ عسکری وغیرہ پیش پیش تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔