سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 5:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس میں اچانک 10 فیصد کا زبردست اضافہ کیسے ہو گیا، کہاں سے آیا یہ زائد ووٹ؟

ممبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس نے اب تک تمام لوک سبھا حلقوں میں فی گھنٹہ اور روزانہ ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ پہلے مرحلے (19 اپریل) کے 11 دن اور ووٹنگ کے دوسرے مرحلے (26 اپریل) کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا فیصد جاری کیا ہے، جو پولنگ کی تاریخوں پر دیے گئے لائیو ڈیٹا سے کہیں زیادہ ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ اضافی ووٹ کہاں سے آئے؟

سنجے راؤت نے کہا کہ کئی حلقوں میں ووٹنگ فیصد میں 7 سے 10 فیصد کی تبدیلی ہوئی ہے۔ حالانکہ ناگپور میں مبینہ طور پر اس میں چند پوائنٹس کی کمی آئی ہے اور کم ووٹنگ نے بی جے پی کو پریشان بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کم ووٹنگ کے بعد اس پر دھیان دیا اور 2019 کے ووٹنگ کے اعداد و شمار کے مقابلے اس بار کی ووٹنگ فیصد میں بڑی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔

شیوسینا یو بی ٹی کے لیڈر نے کہا کہ لوگ حیران ہیں کہ 11 دنوں میں کم فیصد بڑھ کر تقریباً 2019 کی ووٹنگ فیصد کے برابر کیسے ہو گیا۔ ایسے میں اس پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ سنجے راؤت نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل انڈیا کا ڈیجیٹل دور ہے، کیا انہیں (الیکشن کمیشن) ووٹنگ فیصد بتانے میں 11 دن لگتے ہیں؟ ہم آخری گنتی میں نصف یا ایک فیصد کے فرق کو سمجھ سکتے ہیں لیکن آخری گنتی سے قبل ووٹنگ کے 11 دن و ایک ہفتے کے بعد 7، 10 فیصد یا اس سے زائد کا اتنا بڑا اضافہ ناقابل فہم ہے اور اس فرق ہضم کرنا مشکل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔