اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

Source: S.O. News Service | Published on 1st May 2024, 10:46 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، یکم مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے سوال کیاکہ آخرعام انتخابات سےعین قبل کیجریوال کی گرفتاری کیوں عمل میں لائی گئی؟

 جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے پرزور دلائل کے بعد ای ڈی کیلئےکیجریوال کی گرفتاری پر۵؍سوالات قائم کئے اور اس پر اگلی سماعت میں  تیاری کے ساتھ جواب دینے کی ہدایت دی۔

جسٹس سنجیو کھنہ نے ای ڈی سےسوال  کیاکہ وہ بتائے کہ کیا وہ اس معاملہ میں عدالتی کارروائی کے بغیر فوجداری کارروائی کرسکتی ہے۔ جسٹس کھنہ نے کیجریوال کے خلاف ثبوت نہ ہونے کا بھی حوالہ دیا اور ای ڈی سے کہا کہ وہ بتائے کہ کیجریوال اس معاملہ میں کس طرح سے ملوث ہیں۔انہوںنے کہا کہ ای ڈی یہ بتائے کہ عام انتخابات سے  عین قبل گرفتاری کیوں  ہوئی؟ بنچ نے مزید کہا کہ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کے معاملہ میں ای ڈی نے کچھ  ملنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن دہلی کے وزیر اعلیٰ کے معاملہ میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔عدالت نے ای ڈی سے یہ بھی سوال کیا کہ جانچ کی کارروائی کے آغاز اور گرفتاری کے درمیان اتنا فرق کیوں ہے؟

 اس سےقبل سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کیجریوال کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہاکہ دہلی آبکاری پالیسی معاملہ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کے براہ راست طور پر ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی لیڈر منیش سیسودیا کے مقدمہ میں بنچ نے کیجریوال کا کوئی ذکر نہیںکیا۔ انہوں نے گرفتاری کی ضرورت اور مواد کی جانچ کے عمل پر سیر حاصل  دلائل پیش کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں الیکشن مذاق بن کر رہ گیا، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو ڈٖالا 8 بار ووٹ ؛ سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل

  ہندوستان میں لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 مرتبہ ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

عوام بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے تئیں لوگوں کی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ انڈیا اتحاد کے حق میں ایک خاموش لہر چل رہی ہے جو لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے میں ...

انڈیا الائنس کو اپنے طور پر 300 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بی جے پی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ منگل (21 مئی) کو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں ایک بار پھر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یوگی جی نے بھی مجھے گالیاں دیں۔ آپ سے میں نہایت عاجزی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ کے اصل دشمن آپ کی ...

شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک کی توسیع

   دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں منیش سسودیا کو راحت نہیں ملی۔ راؤس ایونیو کورٹ نے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی نے گزشتہ سال فروری میں منیش سسودیا کو گرفتار کیا ...

بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات بے بنیاد، انتخابات کی وجہ سے لگائے جا رہے: عآپ

عام آدمی پارٹی پر بیرون ملک سے غیر قانونی اور نامناسب چندہ لینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ برسوں پرانا الزام ہے۔ ان تمام باتوں پر عام آدمی پارٹی وزارت داخلہ، الیکشن ...

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری، درجہ حرارت 47 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

دہلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آئی ایم ڈی نے جمعہ تک انتہائی درجہ حرارت کو لے کر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ گرمی اس حد تک تباہی مچا رہی ہے کہ پیر کو بھی دہلی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس کو پار کر گیا تھا۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی میں گرمی کی لہر کے حالات ...

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔