ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 5:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 2 ماہ سے گرفتاری کے خلاف ان کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے، جس پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو اپنا فیصلہ دینے پر غور کرنے کے لیے کہا ہے۔اب اس معاملے کی اگلی سماعت 6 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ہیمنت سورین نے اپنی گرفتاری کے بعد جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست پر 28 فروری کو سماعت مکمل کرنے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس ایس چندر شیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو ابھی تک محفو ظ ہے یعنی عدالت نے ابھی تک اس پرفیصلہ نہیں دیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سورین کو 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ سورین نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، لیکن جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے ہیمنت سورین کو پہلے جھارکھنڈ ہائی کورٹ جانے کے لیے کہا تھا۔ اس پورے معاملے میں کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا غلط اور سیاسی طور پر استعمال کر رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی آبکاری پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں گرفتاری اور ہیمنت سورین کی گرفتاری لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

سواتی مالیوال کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، سنجے سنگھ کا دعویٰ

سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سواتی مالیوال ان سے ملنے اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اس دوران سی ایم کے پی ایم ویبھو کمار نے ...

مودی کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کیخلاف دائر درخواستیں سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ نے پی ایم مودی، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بھاجپاکے کئی دیگر رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں اپریل۔مئی کے دوران مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریرں کرنے کے الزام میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواستیں منگل کو مسترد کر دیں۔

بی جے پی کی غریبوں کو تھوڑا راشن دے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش: مایاوتی

  بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو بی جے پی پر راشن کے حوالہ سے نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ غریبوں کو تھوڑا سا راشن دے کر اس کے بدلے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی فراق میں ہیں۔

انڈیا اتحاد کی حکومت لوگوں کو ہر ماہ 10 کلو اناج دے گی، امیٹھی میں کانگریس صدرملکارجن کھرگے کا اعلان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج اتر پردیش کے ان دو پارلیمانی حلقوں کا دورہ کیا جو اس وقت سب سے زیادہ سرخیوں میں ہیں۔ یعنی امیٹھی اور رائے بریلی۔ دونوں ہی پارلیمانی حلقوں میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس لیڈر ...

پی ایم مودی جھوٹ پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، رائے بریلی میں پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ

کانگریس جنرل سکریٹری آج پھر رائے بریلی میں کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ اس دوران انھوں نے پی ایم مودی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔

رواں ہفتے 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا دہلی کا درجہ حرارت! محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

  ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گرمی اپنے جوہر دکھانے کے لئے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حال ہی میں کبھی بادل، تیز ہواؤں اور کبھی بوندا باندی نے  دہلی میں ...