بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام سہ روزہ عوز پرو کبڈی ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز؛ سخت ترین مقابلے، شائقین کبڈی نے اُٹھایا بھرپور لطف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th March 2021, 1:20 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 13 مارچ  (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام  عوز پروکبڈی ٹورنامنٹ کا  جمعہ بعد نماز عصر شاندار آغاز ہوا جس میں  مختلف ٹیموں کے مابین منعقدہ مقابلے بے حد سخت رہے۔ ٹورنامنٹ کے میچس سے لطف اندوز ہونے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ وائی ایم ایس اے میدان میں  دیکھی گئی، جبکہ ہزاروں لوگوں نے    ساحل آن لائن کے یو ٹیوب چینلس سے بھی مقابلوں کا  راست ٹیلی کاسٹ دیکھا۔

ابتدائی میچ شام پانچ بجے  شروع ہونے والا تھا،  مگر کافی تاخیر یعنی قریب 5:45 بجے شروع ہوا۔ اول  میچ نے ہی  اشارہ دیا کہ ٹورنامنٹ کس طرح دلچسپ اور مزے دار ہوگا۔ حسب اعلان مغرب اورعشاء کے درمیان  کوئی میچ نہیں کھیلا گیا،  جس کے بعد رات قریب نو بجے سے دوسرا سیشن شروع ہوا جو رات قریب بارہ بجے تک چلا۔

بارہ ٹیموں پر مشتمل  ٹورنامنٹ میں  ٹیموں کے دو گروپ بنائے گئے ہیں، گروپ اے میں ظہیر اور فوزان آرمار کی   چوکستان،  عبدالعظیم ڈی ایف کی خلیفہ پلٹن، فواز شاہ بندری کی  عنایت اللہ فین کلب، طٰحہ صدیق کی  کے کے ایم ٹور اینڈ ٹراویلس (کے ایم ٹی ٹی)، عبدالبدیع مُنیری کی    عوز اسٹرائکرس اورمستقیم کی  بھائی جان، جبکہ گروپ بی میں   محسن ایس بی کی ایمباسی رائیڈرس، ارشاد رکن الدین کی  بھٹکل ورئیرس،مسعود شینگیری کی   بھٹی ٹریڈنگ کمپنی،    منال کے ایم کی القیس،   آرباز رکن الدین کی پٹیل ورئیرس اور آصف مُلا کی   بیک اینڈ شیک ٹیم شامل ہیں۔

پہلے  میچ میں  بھائی جان نے  عوز اسٹرائکرس کو، دوسرے میچ میں ایمباسی رائیڈرس نے   بھٹکل ورئیرس کو،   تیسرے میچ میں خلیفہ پلٹن نے چوکستان کو  چوتھے میچ میں  بھٹی ٹریڈنگ نے ایک سخت ترین مقابلے میں  القیس کو پانچویں  میچ میں کے ایم ٹی ٹی نے عنایت اللہ فین کلب کو  ، چھٹے میچ میں  بیک اینڈ شیک نے پٹیل ورئیرس کو  اور ساتویں میچ میں  عوز اسٹرائیکرس نے چوکستان کو شکست دی۔

آج ٹورنامنٹ کے دوسرے دن  آٹھواں میچ ایمباسی رائیڈرس اور  القیس کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے کورٹ میں   نواں میچ  خلیفہ پلٹن اور عنایت اللہ فین کلب کے درمیان  ہوگا۔ میچس کا مکمل شیڈول یہاں پیش کیا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب رات قریب گیارہ بجے منعقد ہوئی جس میں  فیڈریشن کے تعلق سے مکمل تعارف ، خدمات اور سرگرمیوں سے  ذمہ داران سمیت  کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی  کے طور پر تشریف فرما دبئی کے معروف بزنس مین  اور کورونا ورئیر کے طو رپر  پہنچانے جانے والے  جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خدمات کے اعتراف میں     اپنی ایک ایمبولنس  فیڈریشن کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر  مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر  ایس ایم پرویز،   بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق جنرل سکریٹری   رحمت اللہ راہی، بھٹکل  کمیونٹی جدہ کے سابق جنرل سکریٹری قمر سعدا،  کبڈی فیڈریشن کے اہم ذمہ دار شری دھر نائک،   عنایت اللہ شاہ بندری سمیت فیڈریشن کے اہم ذمہ داران موجود تھے۔ فیڈریشن صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے  تقریب کی صدارت کی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...