بھٹکل و اطراف کے کھلاڑیوں کے لئے خوش خبری ؛جلد قائم ہوگی ’بھٹکل اسپورٹس اکیڈیمی‘۔ دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی رجسٹر کروائیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 2:26 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل25 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل کے کھلاڑیوں کےلئے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ یہاں کھلاڑیوں کو کھیل کی مکمل تربیت فراہم کرنے اور اُنہیں نہ صرف ضلعی اور ریاستی بلکہ قومی سطح تک لے جانے کے لئے درکار مکمل گائیڈلائن فراہم کرنے بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کی جانب سے ایک اکیڈمی شروع کی جارہی ہے، جس کی تیاریاں گذشتہ کچھ ماہ سے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب وسیم کے ایم نے بتایا  کہ ’ بھٹکل اسپورٹس اکیڈیمی‘کا اپنا ایک کرکٹ کوچنگ سنٹر ہوگا جس میں کرکٹ کھلاڑیوں کو مزید تربیت پانے اور کھیل کو تیکنیکی اعتبار سے بہتر بنانے کے مواقع حاصل ہونگے۔اس تربیتی سنٹر کی طرف سے ملکی سطح پر کرکٹ کے ماہر کھلاڑیوں اور تربیت کاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین تربیت اور عمدہ نگرانی میں اپنا مستقبل بنانے کا موقع ملے۔جناب وسیم نے کہا :’’ہم نے روزانہ اسکول کے تعلیمی اوقات سے پہلے اور بعد میں تربیتی سیشنس اور ہفتے کی چھٹی کے موقع پر پورے دن کا سیشن چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔تربیت کا لائحہ عمل تربیت پانے والے طالب علم کی سہولت کے مطابق طے کیا جائے گا۔ریگولر سیشنس کے علاوہ چھٹیوں کے دنوں میں خصوصی تربیتی کیمپ اور ملک کے مختلف مقامات کے ٹور کابھی اہتمام کیا جائے گا، تاکہ زیر تربیت کھلاڑیوں کو وسیع تجربہ اور مشاہدہ کے مواقع ملیں۔

جناب وسیم نے مزید یہ بھی بتایا کہ’ بھٹکل اسپورٹس اکیڈیمی‘ میں زیر تربیت کھلاڑیوں کو اکیڈیمی کی ٹیم میں کھیلنے اور ہبلی دھارواڑ ژون میں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسو سی ایشن(کے ایس سی اے) کی طرف سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں اکیڈیمی کی نمائندگی کرنے کا موقع بھی میسر ہوگا ۔اخباری بیان کے مطابق ہوٹل ٹی ایف سی اِن کے سامنے (کاماکشی پٹرول پمپ) کے قریب واقع اکیڈیمی کے گراؤنڈ پر امسال یکم اپریل سے 15مئی تک 8سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے45 دنوں کا ایک سمر کوچنگ کیمپ منعقد ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کو روزانہ دو سیشنس ملیں گے۔

کرکٹ کھیلنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند کھلاڑیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ و ہ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے آفیشئل ویب سائٹ پر مہیا کیاگیا فارم پُر کرتے ہوئے اپنے آپ کو رجسٹر کروائیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  جو کھلاڑی مارچ ختم ہونے سے پہلے پہلےاپنا نام رجسٹرڈ کرائیں گے، اُنہیں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے جامعہ آباد روڈ  پر  سیدنا ابوبکر مسجد کے قریب واقع بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے دفترمیں جناب وسیم کے ایم یا نصراللہ عسکری سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ وسیم کے ایم کا موبائل نمبر: 09020 82963 91 +

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...