بھٹکل : کووڈ ویکسین کی قلت سے خلیجی ممالک جانے والوں کے لئے درپیش ہیں مشکلات ۔ سر پر منڈلا رہا ہے ملازمت سے ہاتھ دھونے کا خطرہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2021, 7:52 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل،2؍ جون (ایس او نیوز) بھٹکل کے بہت سے غیر رہائشی ہندوستانی جو زیادہ تر خلیجی ممالک سے چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے ان کے لئے واپس بیرونی ممالک کا سفر کرنا ایک تو فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مشکل ہوگیا ہے تو دوسری طرف کووڈ ویکسین کی قلت نے سفر کو ناممکن بنادیا ہے۔

اس وقت سعودی عربیہ نے رہائشی اورغیر رہائشی باشندوں کے لئے ملک میں داخلے کے لئے گائڈ لائنس جاری کردئے ہیں جس کے تحت غیر رہائشی باشندوں کے لئے سفر سے پہلے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اب اگر عام لوگوں کے لئے حکومت کی طرف سے ویکسین کا سلسلہ دوبارہ شروع  کیا بھی جاتا ہے تو پہلے دوسرا ڈوز لگانے کا نمبر تین اور چار مہینے بعد آنے کی توقع جتائی جارہی ہے۔ ایسی صورت میں ویزا ختم ہونے اور ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا  سب سے بڑا خطرہ لوگوں کے سر پر منڈلانے لگا  ہے۔

سعودی عربیہ کی حکومت نے جو فرمان جاری کیا ہے اس کے مطابق 'ہائی رسک' (بڑے خطرے) والے ممالک میں ارجنٹینا، برازیل، مصر، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقہ اور ترکی کے علاوہ پاکستان اور ہندوستان بھی شامل ہے۔ اس طرح دنیا کے بقیہ ممالک 'لو رِسک' زمرے میں شامل کیے گئے ہیں ۔

ہندوستان سمیت تمام 'ہائی رِسک' والے ممالک سے سعودی عربیہ میں داخل ہونے والوں کے سعودی باشندوں کے لئے اورغیر رہائشی باشندوں کے لئے دو الگ الگ زمرے بنائے گئے ہیں ۔  ان زمروں کے لئے ملک میں داخلہ کی جو شرائط اس وقت جاری کی گئی ہیں، اس کے مطابق غیر سعودی باشندوں کے لئے ویکسینیشن  کے  دونوں ڈوز لینے کے باوجود سعودی میں براہ راست داخل ہونے کی اجازت نہیں رہے گی۔ 

ایسے لوگوں کو پہلے کسی 'لو رِسک' (کم خطرے) والے زمرے میں شامل ملک میں 14 دن تک قیام کرنا ہوگا۔ اگر وہ شخص ویکسینیشن کے دونوں ڈوز لے چکا ہے تو اس 'لو رسک' والے ملک سے سعودی کے لئے طیارہ  میں سوار ہونے سے 72 گھنٹوں کے اندر حاصل کی گئی  پی سی آر کووڈ نگیٹیو رپورٹ ساتھ میں رکھنا ضروری ہوگا۔ ایسے افراد کے لئے سعودی میں داخل ہونے کے بعد پھر پی سی آر ٹیسٹ یا کوارنٹین میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔ 

اگر ان میں سے کسی نے ویکیسین کا صرف ایک ڈوز لیا ہے یا پھر کووِڈ میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوا ہے تو اسے بھی 'لو رسک' والے ملک سے سعودی کے لئے سفر سے شروع  کرنے سے پہلے 72 گھنٹو٘ں کے اندر حاصل کی گئی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ ساتھ میں لانا لازمی ہوگا۔ پھر سعودی میں داخلے کے بعد تین دن تک  ہوم کوارنٹین میں رہنا ہوگا اور سعودی میں داخلے کے دوسرے دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اگر ان میں ایسے افراد ہیں جنہوں نے ویکسنیشن نہیں کروایا ہے تو انہیں 'لو رسک' والے ملک سے سعودی عرب کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر حاصل کی گئی پی سی آر نگیٹیو رپورٹ ساتھ میں لانا ہوگا۔ پھر سعودی میں داخلہ کے بعد انسٹی ٹیوشنل کوارنٹین کی مدت پوری کرنی ہوگی ۔ اسی کے ساتھ سعودی میں داخلہ کے پہلے دن اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

بھٹکل میں اس وقت سیکڑوں غیر رہائشی ہندوستانی باشندے موجود ہیں جو چھٹیاں گزارنے کے لئے گھر آئے تھے ۔ اسی دوران لاک ڈاون شروع ہوگیا اور فلائٹس منسوخ ہوگئیں۔ جس کے چلتے  سعودی عرب نے کٹھن شرائط کا اعلان کردیا ، بتایا جارہا ہے کہ سعودی کے بعد  اب  دیگر عرب ممالک بھی اس قسم کی شرائط جاری کر سکتے ہیں۔ اس صورت حال سے خلیجی ممالک کی طرف اپنے ملازمت کے لئے سفر کرنے کے خواہشمند افراد بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔ ہر دن ویکسینیشن لگوانے کے لئے لوگ سرکاری تعلقہ ہاسپٹل کے چکر لگا رہے ہیں اور خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی طرف سے یہ مانگ کی جارہی ہے کہ جس طرح کووڈ واریئرس اور فرنٹ لائن ورکرز کے زمرے بنا کر حکومت ترجیحی بنیاد پر لوگوں کو ویکسین دے رہی ہے، اسی طرح بیرونی ممالک میں ملازمت کرنے والوں کو بھی ترجیح دے  اور ان کا خصوصی زمرہ بنا کر ویکسینیشن دینے کی سہولت فراہم کی جائے۔ 

اس معاملے پر جب ضلع ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال تعلقہ اسپتال میں عام زمرے کے لئے ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ جیسے ہی ویکیسین کا نیا اسٹاک موصول ہوگا تو دستاویزات پیش کرنے پر غیر رہائشی ہندوستانیوں کے لئے پہلی ترجیج کے ساتھ ویکسینیشن کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...