بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے زیراہتمام کونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد؛ راتوں رات ٹورنامنٹ کا آیا نتیجہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2023, 7:00 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 8/اکتوبر(ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے زیراہتمام  کونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا گذشتہ رات شاندار انعقاد کیا گیا،  12 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راتوں رات مکمل کرکے صبح کی اولین ساعتوں میں  جیت درج کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ  کی شروعات جمعرات 5/اکتوبر رات نو بجے  ہوئی تھی، پانچ اووروں والے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں  ویکینڈ چمپئن، اسٹریٹ گیٹ،  رویل نوائط اور  روی جونئیرس  پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ دلچسپ اور تفریح بخش میچس  کے بعد فائنل میں ویکینڈ چمپئن نے  اسٹریٹ گیٹ کو 13 رنوں سے شکست دیتے ہوئے  ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔  فاتح  ویکینڈ چمپئن کو 125 ریال نقد انعام کے ساتھ خوبصورت ٹرافی انعام میں دی گئی جبکہ رنرزآپ اسٹریٹ گیٹ کو سو ریال کے ساتھ ٹرافی سے نوازا گیا۔ رویل نوائط کو ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام ملا۔ فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  اسماعیل رکن الدین کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین  کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے والے بلال کو مین آف دی سیریز، عبدالباری ائیکری کو بیسٹ بیٹسمین، عبدالمغنی شینگیری کو بیسٹ باولر اور مجتبیٰ چامنڈی کو بیسٹ فیلڈر کے اعزاز سے نوازا گیا۔  دلچسپ بات یہ رہی کہ  جمعہ صبح 4:30 بجے تک    فائنل تقریب اختتام کو پہنچ گئی۔ 

بھٹکل کے اکثر نوجوان  اپنی پڑھائی ختم کرتے ہی کھیلنے کودنے کی عمر میں  خلیجی ممالک میں روزگار کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں،  جس کو دیکھتے ہوئے  گلف کی اکثر جماعتیں ایسے نوجوانوں کے لئے  اپنی جماعت کے زیراہتمام کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں اور انہیں جماعت کے ساتھ جوڑ کر جماعتی سرگرمیوں میں بھی   شریک کراتے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت بھٹکل مسلم جماعت مسقط نے  اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں مسقط کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی نوجوانوں نے  ٹورنامنٹ میں شریک ہوتے ہوئے  کھیل کا بھرپور لطف اُٹھایا وہیں دیگر بھٹکلی حضرات  بھی ان میچس سے لطف اندوز ہونے کے لئے  میدان میں  موجود رہے اور نوجوانوں کی خوب  حوصلہ آفزائی کی۔ 

ٹورنامنٹ  کا آغازمولانا افضل گوائی کی تلاوت کلام پاک  سے ہوا۔ جماعت کے  صدر جناب نثار ایم جے اور جنرل سکریٹری جناب سید حسن برماور ٹورنامنٹ کی شروعات سے لے کر اختتام تک  میدان میں موجود تھے، ساتھ ساتھ جماعت کے قریب 500  اراکین  بھی  کرکٹ کا لطف اُٹھانے الموج گراونڈ میں موجود  تھے۔ ٹورنامنٹ کو بہترین انداز میں  آرگنائز کرنے کے لئے  جماعت کے  شعبہ اسپورٹس  کے چئیرمین جناب سعد  لونا اور نائب چئیرمین جناب ربیع احمد ائیکری  سمیت ان کی   پوری کمیٹی   پیش پیش تھی ۔

بتاتے چلیں کہ  ٹورنامنٹ میں جملہ بارہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن کے نام اس طرح ہیں: روی جونئیر (کپتان عبدالہادی)، رویل نوائط (کپتان سید اسماعیل زیاد)، الخویر نوائط (کپتان دیّان)،  ایضان ورئیرس (کپتان امتیاز)،  محتشم (کپتان جسّاد سعدا)، سیب نوائط (کپتان   ذوالنور)، نمّا بھٹکل (کپتان ماویہ)، ویکینڈ چمپئن (کپتان شمویل)، نوائط ورئیر (کپتان عبدالرحمن واگا)، اسٹریٹ گیٹ (کپتان انیس مٹّا) اور سیب چمپئن (کپتان عبدالباری بندو) 

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب

سعودی عربیہ  کے شہر ریاض میں  سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موسلادھاربارش؛ کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ کئی مکانوں میں گھس گیا پانی

دبئی سمیت عرب امارات کے مختلف شہروں میں جمعہ سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ  بعض شہروں میں جاری رہا، البتہ دبئی میں  بارش  تو رُک گئی ہے، مگر پورا دبئی گہرے  بادلوں میں ڈھکا ہوا نظر آرہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پڑوسی  اماراتی شہر شارجہ، عجمان اور آس پاس کے علاقوں  میں اب بھی ہلکی ...

فلسطین پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے درمیان او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ ایران بھی ہوا شریک : کیامتحدہونگے57مسلم ممالک؟

7/اکتوبر سے اسرائیل ملٹری کی طرف سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری  اور گیارہ  ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید  کئے جانے  کے بعد   سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا ہے  جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ...

کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولس نے کیا گرفتار

متعدد ملکوں میں بڑی کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے  بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ گروہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز کے ای میلز ہیک کرکے وارداتیں  انجام دے رہا  تھا۔ 

ایک ہی ویزا پر گلف کے مختلف ممالک کی سیر کرنا اب ہوگا ممکن؛ خلیجی کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کو دی منظوری

گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں منعقدہ  اجلاس میں گلف کے مختلف ممالک کے لئے  مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے  دی ہے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نےبتایا کہ   مسقط میں عمانی وزیر داخلہ کی ...

ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام بدل کر شیخ زائد انٹرنیشنل ائرپورٹ

 متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے  معروف انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار ...