بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت بحرین کی خوبصورت عید ملن تقریب ؛ اناس افریقہ کو بیسٹ اسٹوڈینٹ کا ایوارڈ؛ قران حفظ کرنے پر اسعدمصباح کو بھی ملا خصوصی اعزاز

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th June 2019, 11:23 AM | خلیجی خبریں | ساحلی خبریں |

بحرین:/14جون (ایس اونیوز/محمد اطہر پیرزادے) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام بروز جمعرات  13جون کو منعقد ہوا، جس میں  بچوں کے پروگرام بالخصوص نظمیں، کوئیز، کھیل مقابلے نہایت دلچسپ رہے، عید ملن تقریب میں تعلیمی ایوارڈ سمیت بچوں کی ہمت آفزائی  کے لئے  بعض خصوصی انعامات  سے بھی نواز گیا جبکہ   آخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے  پروگرام کے شُرکاء کو بھی  انعامات سے  نوازا گیا۔

 رات کی پرلطف ضیافت کے بعد  رات  10بجے مولوی ناہل ابن نورالامین ملپا کی تلاوت قرآن کریم اور اس کے ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ برادرم منور علی انصار پیرزادے نعت پیش کی جماعت کے جنرل سکریٹری مولوی محمد اظہر الدین آرمار ندوی نے تمام مہمان وشرکا کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے  مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا۔

جماعت کے دیگر ممبران برادرم محمد شاکر ربانی کھروری، برادرم محمد معین خلیفہ، جناب مشتاق احمد ائیکری،عزیزم محمد رباح ڈی ایف نے اپنی آواز میں نظموں سے سامعین کو محظوظ   فرمایا۔ ننھے  منے بچوں نے پروگرام میں  حصہ لینے میں بڑی دلچسپی دکھائی اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں خاص کر شزا بنت شہنواز اسرمٹا، فاطمہ آشنا بنت اسحاق پلور، فاطمہ بنت پرویز قاسمجی کی  معصومیت بھری میٹھی زبان سے حدیث بیانی کو بہت پسند کیاگیا۔ امسال  بچوں کے تین  گروپ پروگرام منعقد ہوئے تھے جس  میں ' ماں باپ بڑے انمول'  نامی پروگرام کو بہترین پروگرام کے  خطاب سے نوازا گیا۔ اور سابقہ سالوں کی طرح اس پروگرام کے ہدایت کاروں (زوجہ پرویز قاسمجی و بنت روشن آرمار) کی ہمت افزائی کرتے ہوئے انعام سے نوازاگیا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں کے نام سمرا افریقہ، اذشاسلامتی، آمنہ آرمار، زوہاسکری، آئینا پلور،، صنوبر رکن الدین، شزا اسرمتا، فاطمہ قاسمجی،، سمیہ ائیکری اور زہرہ آرمار  رہے۔

محمد اطہر پیرزادے کے زیر اہتمام کوئز پروگرام کے  ذریعہ بھٹکل کے تاریخ سامعین کو یاد دلانے کی کوشش کی گئی  جس کو سامعین نے بے حد  سراہا۔ محفل کو مزید لطف اندوز کرنے کے لیے ایک کھیل کا انتظام کیاگیاتھا جس میں ساری محفل کے شرکانے شرکت کی، محمد اطہر پیرزادے نے اس کھیل کی نظامت کو  خوبصورتی کے ساتھ  نبھایااور جیتنے والے چار ممبران کو انعامات سے نوازاگیا۔ اس کھیل کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

بھٹکل کے معروف نوائطی اخبار نقش نوائط کے ایڈیٹر مولوی  عبدالعلیم قاسمی اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے، انہوں  نے اپنے پُر مغز بیان میں معاشرہ میں بڑھتے ہوئے غیر رسمی وغیر ضروری روایات پر تشویش کا اظہار کیا اور افسوس کے ساتھ بتایا کہ آج کل  ہمارے نوجوان کس طرح ہمارے اپنے طور طریقوں کو بھول کر دوسروں کے طریقوں کو اپنا رہے ہیں۔  انہوں نے  حاضرین کو  معاشرہ کی حفاظت  پر اُبھارا۔ جماعت ومحفل کے صدر مولوی عبدالرزاق خلیفہ ندوی نے اپنے  صدارتی خطاب میں بچوں کی تربیت پرزور دیا۔ محفل کے کنوینر وجماعت کے نائب صدر احمد ضیامحتشم نے آخر میں تمام سامعین، مہمانان، حصہ لینے والے حضرات وانعامات دینے والے حضرات کا فرداً فرداً  شکر یہ ادا کیا،  جناب محمد جنید مولوی کی  دعاپر  تقریب   کا اختتام ہوا۔    محفل کی نظامت برادرم محمد اسحاق پلور اور برادرم سرفراز احمد محتشم نے بخوبی نبھائی اور آخرتک محفل کو گرمائے رکھنے میں کامیاب رہے

امسال تعلیمی ایوارڈ اناس بنت محمد شعیب افریقہ نے حاصل کیا جنہوں نے  درجہ دہم میں 95.8 فیصد سے امتیازی کامیابی حاصل کی تھی اور پورے بحرین میں بھٹکل کمیونٹی کا نام روشن کردیا تھا۔ امسال اعزازی حافظ قرآن کا  ایوارڈ  حافظ اسعد ابن محمد الطاف مصباح  کو   دیاگیا،   یہ بحرین میں مقیم بھٹکلی حضرات میں  پہلے حافظ قرآن ہیں جنہوں نے اپنے طالب علمی کے دوران ہی مکمل قرآن حفظ کیا۔ اسی طرح رمضان المبارک کے پورے روزے  رکھنے والے ننھے  بچوں کی بھی  ہمت افزائی کے لئے  ایک انعام رکھا گیا تھا جسے   آئنا  بنت اسحاق پلور نے حاصل کیا۔  ریفل ڈرا کا  پہلا  انعام انڈین پچاس ہزار روپئے   جناب محمد شاکر ربانی کھروری کے نام نکلا  جبکہ دوسرا  انعام 10گرام سونے کا سکہ جناب محمد شعیب افریقہ کے حق میں رہا۔ تیسراانعام انڈین 25ہزار روپئے کے حقدار جناب محمد عاقب قاسمجی  رہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...