عوز بی ایم وائی ایف پرو کبڈی ٹورنامنٹ میں ٹیم بھائی جان کی شاندار جیت؛ کانٹے کی ٹکر میں پٹیل وارئیر کو فائنل میں دی تین پوائنٹ سے شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th March 2021, 7:14 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل  16 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ عوز بی ایم وائی ایف  پرو کبڈی ٹورنامنٹ میں ٹیم بھائی جان نے فائنل میں  پٹیل وارئیر کو تین پوانٹوں سے زبردست شکست دیتے ہوئے شائقین کبڈی کو بے حد محظوظ کیا  اور ٹرافی  اپنے نام کرلیا۔ فائنل کا یہ مقابلہ بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں  پیر دیر رات کھیلا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد  میں شائقین   نے شرکت  کرتے  ہوتے ہوئے میچس سے  زبردست لطف اُٹھایا۔

فائنل مقابلے میں ابتداء سے ہی  ایک اور دو پوائنٹ سے آگے چلنے والی پٹیل وارئیرس سکینڈ راونڈ کے ابتدائی مرحلے میں سات پوائنٹ تک آگے بڑھ گئی تھی اور لگ رہا تھا کہ پٹیل وارئیرس کی جیت یقینی ہے، ایک مرحلے میں پٹیل وارئیرس 22 اور بھائی جان کے 15 پوائنٹس تھے، پھر کھیل آگے بڑھنے  لگا تو  پٹیل وائیرس کے 27 اور بھائی جان کے 21 پوائنٹس بنے، ابھی   میچ ختم ہونے کے لئے بمشکل پانچ منٹ باقی تھے کہ  بھائی جان  ٹیم کے اروند سدّی نے ایک ہی رائیڈ میں تین پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ آخری پانچ منٹ کا اعلان ہوا تو  دونوں ٹیموں کا اسکور34 تھا۔ اس کے بعد جب بھائی جان کی ٹیم کے بھاری بھرکم کھلاری اروند نے تقریباً ہر رائیڈ میں پوائنٹ یا پھر بونس پوائنٹس لینے کا سلسلہ شروع کیا تو پھر بھائی جان کے  پوائنٹس   ایک اور دو پوائنٹ سے آگے ہی نظر آنے لگے۔ آخری دو منٹ کے اعلان کے موقع پر  بھائی جان کے 39 اورپٹیل وارئیرس کے 37 تھے، اور جب میچ کے ختم ہونے کا اعلان ہوا تو  بھائی جان کا اسکور 41 اور پٹیل وارئیرس کے 38 تھے، جس کے ساتھ ہی  بھائی جان نے نہایت  سخت اور کڑے مقابلے میں تین پوائنٹوں سے جیت درج کرلی۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر بھائی جان کو ٹرافی سمیت 75,000 روپیہ اور رنرز آپ ٹیم پٹیل وارئیرس کو  ٹرافی سمیت  40000 روپیہ نقد انعام  دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام پانے والی خلیفہ پلٹن اور چوتھا مقام پانے والی کے ایم ٹورس اینڈ ٹراویل ٹیم کو فی کس دس ہزار روپئے انعام مع ٹرافی سے نوازا گیا۔ خیال رہے کہ  ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شریک تھیں۔    ایمباسی رائیڈرس کو بیسٹ ڈسپلین ٹیم کے اعزاز سے نوازا گیا۔ منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے بھائی جان ٹیم کے  اروند سدّی کو مین آف دی فائنل، خلیفہ پلٹن کے ساحل امری کو بیسٹ کیچر اور پٹیل وارئیرس کے روی کو بیسٹ رائیڈر کے خطاب سے نوازا گیا۔پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے والے  بھائی جان کے رتن کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے خطاب سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ کے کئی ایک میچس کے دوران ایمپائروں کے بعض فیصلوں پر کھلاڑیوں کے اعتراضات کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوا اور تین دن کے اندر اختتام کو پہنچنے والا ٹورنامنٹ چوتھے دن  رات دیر گئے اختتام کو پہنچا۔

 ٹورنامنٹ بے حد دلچسپ اور کامیاب  رہا اورنہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ ٹورنامنٹ کے  تقریباً تمام مقابلے نہایت سخت رہے ۔ میچس میں ہندو مسلم بھائی چارگی  کی بہترین مثال نظر آئی کیونکہ تقریباً تمام ٹیموں میں مسلم کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیرمسلم کھلاڑی بھی شامل تھے۔  موقع  کی مناسبت  سے پیام انسانیت  اور فیڈریشن کا ایک  مشترکہ    ہندو مسلم  گیٹ ٹوگیدر پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ اہم بات یہ بھی رہی کہ ٹورنامنٹ کے موقع پر دبئی کے تاجر عتیق الرحمن مُنیری نے فیڈریشن  کے نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے  کم و بیش     15 لاکھ  روپئے کی ایک ایمبولنس فیڈریشن کو    عطیہ کی۔

یاد رہے کہ  ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل پر   ٹورنامنٹ لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا،  اس طرح  میدان میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ساتھ  آن لائن پر بھی ہزاروں لوگوں نے   مقابلوں  کا لطف اُٹھایا۔ اقبال پٹھان، سمیر مومن، محمدغوث، مرتضیٰ برماور اور ابراہیم شیخ کمٹہ نے  باری باری کمنٹری کی ذمہ داری ادا کی۔   کھیل کی شفافیت کو باقی رکھنے کےلئے  کرناٹکا کے مختلف شہروں سے قریب 20  ایمپائروں کی خدمات  بھی حاصل کی گئی تھیں۔

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی کی صدارت میں منعقدہ  ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں  فیڈریشن کے نائب صدر انجم گنگاولی نے  مہمانان کا استقبال کیا، اسپورٹس سکریٹری محمد طلحہ نے کلمہ تشکر پیش کیا، فیڈریشن کے سنئیر رکن مبشر حُسین ہلارے نے نظامت کی۔مہمان خصوصی کے طور پر بنگال وارئیر کبڈی کے کوچ اور ارجن اایوارڈ یافتہ بی سی رمیش،  کرناٹکا کبڈی ریفری بورڈ کے چیرمین ایم شانموگم، کورونا وارئیر اور دبئی کے  معروف تاجر عتیق الرحمن مُنیری،  بنگال وارئیرس کبڈی کے ٹیم مینجر رئیس احمد،  مرکزی  خلیفہ جماعت المسلمین جنرل سکریٹری اسماعیل جوباپو، مجلس  اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر ایس ایم پرویز، بھٹکل ٹاون میونسپل چیف پرویز قاسمجی، سابق  کرناٹکا کبڈی کھلاڑی عنایت اللہ شاہ بندری، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق صدر امتیاز اُدیاور، سابق جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ،  فیڈریشن کے سماجی سکریٹری قیصر محتشم، تعلیمی کمیٹی عمران لنکا، نیشنل کبڈی کھلاڑی مہیش گوڈا،  حفظ الرحمن برماور،  فہد شاہ بندری،   فواز شاہ بندری، ارشاد گوائی،  بھٹکل اے سی ایف سدرشن اور ہوناور اے سی ایف بوریا سمیت کافی دیگر لوگ بھی   موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...