بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام امین سیف اللہ بی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام؛ اسکائی بریزر نے یونائیٹیڈ بھٹکل کو دی شکست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th December 2018, 9:09 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل 18/ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام  امین سیف اللہ بھٹکل کرکٹ لیگ فور (BCL-4) ٹورنامنٹ  آج کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا جس میں  اسکائی بریزر نے  شاندار جیت درج کرتے ہوئے کپ اپنے نام کرلیا۔ٹورنامنٹ میں بھٹکل یونائیٹیڈ  دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

فائنل تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر  انڈین اتھلیٹک فیڈریشن کے سابق نائب صدر اور کیرالہ اتھیلیٹک اسوسی ایشن کے سابق صدر سمیت باسکٹ بال کے سابق انٹرنیشنل ریفری جناب عبدالمجید جوکاکو موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنا جسم توانا رکھنے اور فٹنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہرروز کم ازکم 45 منٹ ورزش، یوگا یا والکنگ کرنی چاہئے۔ اپنے فٹنس کا راز بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وہ آج بھی روزانہ صبح سویرے   دو گھنٹے سوئمنگ  کرتے ہیں جسم کو فٹ رکھنے کے لئے سائیکل سواری بھی کرتے ہیں انہوں نے نوجوانوں کواپنے کھانے پینے کی طرف بھی خصوصی توجہ دینے کی نصیحت فرمائی اور  کہا کہ صبح کا ناشتہ بے حد ضروری ہے ، جسے انہوں نے کنگ کے ساتھ تعبیر کیا جبکہ  دوپہر کے کھانے کو  انہوں نے کوئین سے تعبیر کیا۔ جناب عبدالمجید جوکاکو نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کو قوم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے   مشورہ دیا کہ آپ   کھیل کے ذریعے بھٹکل میں اتحاد و اتفاق کو عام کرنے اور بھائی چارگی میں اضافہ کرنے کی طرف توجہ دیں۔ 

کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹائٹل اسپاونسر اور مرڈیشور جماعت المسلمین کے صدر جناب امین سیف اللہ نے  کرکٹ ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل میں اچھے اور قابل  کرکٹ کھلاڑی کافی تعداد میں موجود ہیں، فیڈریشن کو چاہئے کہ وہ  کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کی طرف توجہ دیں، کم ازکم پانچ سال کا  نشانہ مقرر کرکے کم ازکم ایک کھلاڑی کو قومی سطح تک لے جانے کی کوشش کریں، اس تعلق سے انہوں نے اپنی جانب سے ہرممکن تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پورا ٹورنامنٹ نہایت ڈسپلن کے ساتھ  منعقد کئے جانے پر فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ عام زندگی میں بھی ہمارے نوجوانوں میں اسی طرح کے ڈسپلن کی ضرورت ہے۔

ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو  خوبصورت ٹرافی سمیت 66,666 نقد رقم اور دوم آنے والی ٹیم کو ٹرافی سمیت 44,444 روپیہ نقد انعام دیا گیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بلے بازی کرکے جملہ 399 رن اسکور کرنے والے چندرھاس موگیر کو بیسٹ بیٹسمین کے اعزاز سے نوازا گیا، اسی طرح ٹورنامنٹ میں  بہترین باولنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے جملہ 16 وکٹیں حاصل کرنے والے  عمران کندن گوڈا کو بیسٹ باولر کے اعزاز سے نوازا گیا۔باولنگ اکنامی کو دیکھتے ہوئے عمران کندن گوڑا  کو خصوصی انعام کے طور پر ایک سائکل بھی انعام میں دی گئی۔فائنل میچ میں بہترین بلے بازی کرنے والے شیکھر  نائک کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مرڈیشور برادرس کو بیسٹ ڈسپلن ٹیم کا اعزاز دیا گیا۔اس موقع پر  ٹورنامنٹ میں خدمات انجام دینے والے الگ الگ ذمہ داروں کی تہنیت کی گئی۔

تقریب کا آغاز  یحیٰ نصیف خلیفہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے سابق جنرل سکریٹری مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے استقبال کیا،  فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور نے صدارت کی،  فیڈریشن کے اہم رکن مبشر حُسین ہلارے نے نظامت کے ساتھ ساتھ آخر میں شکریہ ادا کیا۔فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ، سکریٹری مولوی محمد حُسین،  بھٹکل مسلم اسوسی ایشن جدہ  کے سابق جنرل سکریٹری محمد قمر سعدا،  ٹورنامنٹ کے کنوینر عمیر رکن الدین، فیڈریشن کے خزانچی ناہید کولا،   مسلم ایجوکیشن سوسائٹی مرڈیشور منظور حاجی امین،  سمیت دیگر ذمہ داران رئیس رکن الدین،مصدق علی اکبرا، فیصل آرمار، عُبید اسحاقی، محمد بلال قمری ، ہارون شینگری، ساجد مصباح، محمد شمعون حاجی فقیہ، تحسین رکن الدین، عتید کولا،   ابو فیصل، معروف صدیقہ، عبدالرحیم شیخ ، اُروا رکن الدین، نصراللہ عسکری، اقبال سُہیل، اقبال پٹھان وغیرہ موجود تھے۔ 

اسکائی بریزر کی شاندار جیت:

بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم المعروف وائی ایم ایس اے میدان میں 28 نومبر سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ آج 18 ڈسمبر کو اختتام کو پہنچا۔ 20 روزہ ٹورنامنٹ میں جملہ 12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں آج فائنل میں اسکائی بریزر کا مقابلہ بھٹکل یونائیٹید کے ساتھ ہوا۔ ٹاس جیت کر بھٹکل یونائیٹیڈ نے  پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 149 رن بنائے۔ بھٹکل یونائیٹیڈ کی طرف سےشیبان جاکٹی نے صرف 29 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے، ان کے بعد وسیم رکن الدین 22 رن اور عمران کندن گوڈا 22 رن بنانے میں کامیاب رہے۔

جواب میں اسکائی بریزر نے ابتداء سے ہی دھواں دار بلے بازی کی اور ابتدائی چاراووروں میں ہی 36 رن بناڈالے،ساتویں اوور میں جب عاقب ساوڑا آوٹ ہوئے تو اسکور 59 پر پہنچ چکا تھا، عاقب نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے صرف 17 گیندوں پر 34 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز چندرہاس نے بھی اچھے بلے بازی کی اورپندرہویں آور میں اسکور کو 120 تک پہنچانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چندرہاس نے ایک چھکا اور تین چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 30 بنائے تھے۔ اوپنر شیکھر نائک نے بہترین پاری کھیلتے ہوئے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ52 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو16.5 اووروں میں ہی  شاندار جیت دلائی۔ کپتان نسیم اسرمتا نے بھی آخر تک ناٹ آوٹ رہتے ہوئے  دس گیندوں میں 19 رن بنائے جس میں ان کا ایک چھکا اور دو چوکے شامل ہیں۔

بھٹکل یونائیٹیڈ کو 146 تک محدود رکھنے میں یوگی موگیر، صفوان اور شیکھر نے بہترین گیند بازی کی اور بالترتیب تین اور دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسکائی بریزر نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہی مقررہ نشانہ پار کرلیا اور میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

حیرت کی بات یہ رہی کہ فرسٹ پلائی آف میں اسکائی بریزر اسی یونائٹیڈ بھٹکل کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی تھی، مگر  آج فائنل مقابلے میں اسکائی بریزر کا پرفارمینس بے حد  شاندار رہا اور  آسانی کے ساتھ یونائیٹیڈ بھٹکل کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔

ٹورنامنٹ میں جملہ دو بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ رمضانی چیلنجرس کے شماس نائطے  نے111 رن اور اسکائی بریزر کے چندرہاس موگیر نے ناٹ آوٹ 11 رن بنائے تھے۔ اسی طرح ٹورنامنٹ میں تین گیند بازوں   سی اسٹار کے ہمّان گنگاولی، رمضانی چیلنجرس کے ناگراج نائک اور نوائط اسٹرائکر کے وقاص سدی باپا  نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنا ریکارڈ درج کرایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...