Sun, 02 Mar 2025 17:20:31
ریاست کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے ہریانہ بورڈ کے امتحانات میں پیپر لیک معاملے پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سخت کارروائی کی ہے۔ اس معاملے میں کئی پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ غفلت برتنے کے الزام میں 25 پولیس افسران اور ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں 4 ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 17:06:58
دہلی کی نو تشکیل شدہ ریکھا حکومت نے آج ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15 سال سے زیادہ پرانی گاڑیوں کو شہر میں پٹرول اور ڈیزل فراہم نہیں کیا جائے گا۔ وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے اس اقدام کو فضائی آلودگی پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کے بعد دہلی کے تمام پٹرول پمپوں پر 15 سال پرانی گاڑیوں کو ایندھن دینے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 17:03:14
اتراکھنڈ کے چمولی میں 28 فروری کو ہند-چین سرحد کے قریب مانا کیمپ کے پاس گلیشیئر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 55 مزدور (کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق 57) برف میں پھنس گئے تھے۔ یکم مارچ کو بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا، اور اب تک 46 مزدوروں کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے، جبکہ 4 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ باقی 5 مزدوروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 16:59:37
این سی پی (ایس پی) کی سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے کہا ہے کہ ایک مضبوط جمہوریت کے لیے اپوزیشن کا فعال اور مؤثر ہونا ضروری ہے۔ ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’چاہے قومی سطح پر ہو یا ریاستی، ایک متوازن جمہوری نظام کے لیے اپوزیشن کی موجودگی انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہی جمہوریت کی مضبوطی اور شفافیت کو یقینی بناتی ہے۔‘‘
View more
Sun, 02 Mar 2025 16:56:48
مہاراشٹر میں برڈ فلو نے ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ کارنجا تعلقہ کے کھیرڈا گاؤں کے ایک پولٹری فارم میں موجود تقریباً 8 ہزار مرغیوں میں سے 6831 مرغیاں پراسرار حالات میں ہلاک ہو گئیں، جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ 27 فروری کو موصول ہونے والی لیب رپورٹ میں برڈ فلو انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 16:49:53
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب 15 سال پرانی گاڑی کے چلنے کی اجازت نہیں، تو 20 سال پرانی حکومت کیسے برقرار رہ سکتی ہے؟ دراصل، بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے سبب سیاسی بیان بازی میں شدت آ گئی ہے۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 16:31:49
کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ایک اہم حکم میں کہا ہے کہ فوجداری معاملوں، خاص طور پر جنسی جرائم میں یہ مان لینا کہ شکایت کنندہ کا ہر بیان صحیح ہوتا ہے، غلط ہے۔ عدالت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حال میں ایسے معاملوں میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کا رواج بڑھ گیا ہے۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 11:31:32
2000 روپے کے 98.18 فیصد نوٹ بینکنگ نظام میں واپس آ چکے ہیں، جبکہ عوام کے پاس اب صرف 6471 کروڑ روپے مالیت کے نوٹ باقی ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ہفتہ کے روز اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ آر بی آئی نے 19 مئی 2023 کو 2000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے واپس لینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے یہ نوٹ مسلسل بینکوں میں جمع ہو رہے ہیں۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 18:06:35
ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور موسلادھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ بادل پھٹنے، سڑکوں کی بندش اور بجلی و پانی کی سپلائی میں خلل سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم، ریاست میں گزشتہ تین ماہ سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہونے سے کچھ حد تک راحت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy