ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    کمبھ میلے کے بعد یاتری جلدی امراض کا شکار، یوپی حکومت نے آلودہ پانی کے الزام کو مسترد کیا

    کمبھ میلے کے بعد یاتری جلدی امراض کا شکار، یوپی حکومت نے آلودہ پانی کے الزام کو مسترد کیا

    Tue, 04 Mar 2025 10:25:46 
    مہا کمبھ میلہ 2025، جو 26 فروری کو اختتام پذیر ہوا، میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں میں جلدی امراض اور دیگر صحت سے متعلق مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ پریاگ راج سے واپس آنے والے متعدد افراد نے جلد کے انفیکشن کی شکایت کی ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈاکٹروں کے مطابق آلودہ پانی ہو سکتی ہے۔
    ایک ہی نمبر پر متعدد ووٹر کارڈ، ٹی ایم سی کا احتجاج، 24 گھنٹوں میں غلطی تسلیم کرنے کا الٹی میٹم

    ایک ہی نمبر پر متعدد ووٹر کارڈ، ٹی ایم سی کا احتجاج، 24 گھنٹوں میں غلطی تسلیم کرنے کا الٹی میٹم

    Tue, 04 Mar 2025 10:15:45 
    ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ایک ہی نمبر والے متعدد ووٹر شناختی کارڈ کے معاملے کو ’’ووٹر لسٹ گھوٹالہ‘‘ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔ پارٹی نے 24 گھنٹوں کے اندر غلطی تسلیم کرنے، 100 دنوں میں ووٹر لسٹ کو تمام غلطیوں سے پاک کرنے اور فوری تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    یکم اکتوبر 2023ء کے بعد پیدا ہونے والوں کے لیے پاسپورٹ درخواست میں برتھ سرٹیفکیٹ لازمی

    یکم اکتوبر 2023ء کے بعد پیدا ہونے والوں کے لیے پاسپورٹ درخواست میں برتھ سرٹیفکیٹ لازمی

    Tue, 04 Mar 2025 09:55:47 
    مرکزی حکومت نے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کے لیے ایک اہم پالیسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے ترمیم شدہ قوانین کے تحت، یکم اکتوبر 2023ء یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کو اپنی تاریخ پیدائش کے واحد مستند ثبوت کے طور پر برتھ سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس نئی پالیسی کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور یہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد نافذ ہو جائے گی۔
    محکمہ موسمیات کا الرٹ: کہیں بارش، کہیں شدید گرمی کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کا الرٹ: کہیں بارش، کہیں شدید گرمی کی پیشگوئی

    Mon, 03 Mar 2025 11:12:59 
    پچھلے چند دنوں سے موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مغربی بنگال، سکم، تمل ناڈو، آسام اور میگھالیہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم دوبارہ خوشگوار اور قدرے ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ اسی دوران، دہلی میں بھی درجہ حرارت میں 2.4 ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سردی کا ہلکا احساس بڑھ گیا ہے۔
    مودی حکومت مادھبی پوری بچ کی بدعنوانی میں ملوث؛ کانگریس کا دعویٰ

    مودی حکومت مادھبی پوری بچ کی بدعنوانی میں ملوث؛ کانگریس کا دعویٰ

    Mon, 03 Mar 2025 11:09:04 
    کانگریس کا کہنا ہے کہ ممبئی کی عدالت نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی سابق چیئرپرسن مادھبی پوری بچ کی بدعنوانی پر مہر ثبت کر دی ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نہ صرف محترمہ بچ بلکہ مودی حکومت بھی بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملے کی جامع اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سیبی اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
    بہار: تیجسوی یادو کا دعویٰ، 2025 کا بجٹ نتیش حکومت کا آخری بجٹ

    بہار: تیجسوی یادو کا دعویٰ، 2025 کا بجٹ نتیش حکومت کا آخری بجٹ

    Mon, 03 Mar 2025 11:01:23 
    پٹنہ میں بہار کے اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے اتوار (2 مارچ) کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 'کاریہ کرتا درشن سہ سنواد کاریہ کرم' کے دوران کارکنوں اور عوام سے ملاقات کی، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ مہنگائی کی وجہ سے خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، 10 گرام پر 1000 روپے کی گراوٹ

    سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، 10 گرام پر 1000 روپے کی گراوٹ

    Mon, 03 Mar 2025 10:49:29 
    گزشتہ کچھ عرصے سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا، مگر گزشتہ ہفتے اس میں اچانک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ نہ صرف ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) بلکہ گھریلو مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ ایم سی ایکس پر 10 گرام 24 قراط سونے کی قیمت تقریباً 1900 روپے تک گر گئی، جبکہ گھریلو مارکیٹ میں بھی 24 قراط سونا 1000 روپے سے زائد سستا ہو چکا ہے۔
    2016 کے کیس میں کوئی ثبوت نہ ملنے پر مولانا مجاہد، مولانا عبدالرحمٰن اور محمد سمیع بری

    2016 کے کیس میں کوئی ثبوت نہ ملنے پر مولانا مجاہد، مولانا عبدالرحمٰن اور محمد سمیع بری

    Mon, 03 Mar 2025 10:10:18 
    جمشید پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وِملیش کمار سہائے نے ایک اہم فیصلے میں مولانا کلیم الدین مجاہد، مولانا عبدالرحمٰن علی خان عرف مولانا منصور اور محمد سمیع کو القاعدہ سے تعلق کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔ یہ تینوں افراد 2016 میں دہلی ایس ٹی ایف کی نشاندہی پر جھارکھنڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے۔
    سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھوی پوری بُچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

    سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھوی پوری بُچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

    Mon, 03 Mar 2025 10:03:22 
    سیبی کی سابق چیئرپرسن مادھوی پوری بُچ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے شیئر مارکیٹ میں دھوکہ دہی اور ضابطوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں ممبئی پولیس کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔