ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ملکی خبریں
    آتشی کا وزیر اعظم سے سوال: خواتین کے اکاؤنٹ میں 2500 روپے کب جمع ہوں گے؟

    آتشی کا وزیر اعظم سے سوال: خواتین کے اکاؤنٹ میں 2500 روپے کب جمع ہوں گے؟

    Sat, 08 Mar 2025 16:38:14 
    بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے استفسار کیا کہ دہلی کی خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں 2500 روپے کی امدادی رقم کب ٹرانسفر کی جائے گی؟ آتشی نے کہا کہ خواتین بے چینی سے بینک کی اطلاع کا انتظار کر رہی ہیں، مگر ابھی تک کسی کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں پہنچی، جس سے ان میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔
    راہل گاندھی کا گجرات دورہ: کانگریس قیادت سے مشاورت، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

    راہل گاندھی کا گجرات دورہ: کانگریس قیادت سے مشاورت، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

    Sat, 08 Mar 2025 16:35:14 
    لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی گجرات کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی امیدواروں سے ملاقاتیں کیں۔ ان نشستوں میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
    وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان، 13 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ

    وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان، 13 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ

    Sat, 08 Mar 2025 16:30:49 
    آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف 13 مارچ کو جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدا میں یہ احتجاج 10 مارچ کو ہونا تھا، تاہم کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج وقف املاک، مساجد، قبرستانوں، درگاہوں، مدارس اور دیگر مذہبی اداروں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
    تمل اداکار وجے کی چنئی میں افطار پارٹی، اجتماعی نماز میں بھی ہوئے شریک

    تمل اداکار وجے کی چنئی میں افطار پارٹی، اجتماعی نماز میں بھی ہوئے شریک

    Sat, 08 Mar 2025 16:27:59 
    تمل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے نے چنئی میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جسے ان کے سیاسی عزائم سے جوڑا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کی اس بابرکت محفل میں وجے نے شرکا کے ساتھ مل کر افطار کیا اور اجتماعی نماز میں بھی شریک ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر مداحوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
    موسم میں تبدیلی جاری، کہیں بڑھتی گرمی تو کہیں بارش اور سرد ہوائیں

    موسم میں تبدیلی جاری، کہیں بڑھتی گرمی تو کہیں بارش اور سرد ہوائیں

    Sat, 08 Mar 2025 16:22:56 
    ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی اچانک تبدیلی نے عوام کو حیران کر دیا ہے۔ کچھ علاقوں میں دن کے وقت ہلکی دھوپ اور معمول کا درجہ حرارت دیکھنے کو ملا، لیکن رات کے وقت ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ملک بھر میں موسم کے انداز مختلف نظر آ رہے ہیں۔ کہیں گرمی نے دستک دے دی ہے، تو کچھ مقامات پر اب بھی سردی اور بارش کا اثر برقرار ہے۔
    للت مودی نے وانوآتو کی شہریت حاصل کر لی، قانونی مشیر کی تصدیق

    للت مودی نے وانوآتو کی شہریت حاصل کر لی، قانونی مشیر کی تصدیق

    Sat, 08 Mar 2025 16:17:42 
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور بی سی سی آئی کے سابق صدر للت مودی نے وانوآتو کی شہریت اختیار کر لی ہے۔ ان کے قانونی مشیر محبوب عبدی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مودی نے ہندوستانی پاسپورٹ سرینڈر کرنے کے تمام رسمی مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
    ٹرین کے ٹوائلٹ میں سنسنی خیز دھمکی! ’آر ڈی ایکس سے اُڑا دیں گے‘،دو گھنٹے تک تفتیش جاری

    ٹرین کے ٹوائلٹ میں سنسنی خیز دھمکی! ’آر ڈی ایکس سے اُڑا دیں گے‘،دو گھنٹے تک تفتیش جاری

    Sat, 08 Mar 2025 11:43:50 
    ایودھیا سے دہلی جانے والی ایودھیا ایکسپریس (1420) میں جمعہ، 7 مارچ کی شام اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک نوجوان ٹرین کے ٹوائلٹ سے باہر آ کر گھبرائے ہوئے انداز میں اپنے ساتھی مسافروں کو بتایا کہ ٹوائلٹ کی دیوار پر دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا ہے۔ اس تحریر میں کہا گیا تھا کہ جیسے ہی ٹرین لکھنؤ کے چارباغ اسٹیشن پر پہنچے گی، اسے آر ڈی ایکس بم سے اڑا دیا جائے گا۔
    مہا کمبھ میں چوری کا بڑا معاملہ! ایک شخص سے 60 لاکھ کے 90 موبائل فون ضبط

    مہا کمبھ میں چوری کا بڑا معاملہ! ایک شخص سے 60 لاکھ کے 90 موبائل فون ضبط

    Sat, 08 Mar 2025 11:25:35 
    پریاگ راج میں اختتام پذیر ہونے والے مہا کمبھ کے دوران چوروں نے عقیدتمندوں کی بھاری بھیڑ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب جی آر پی اور آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک شاطر چور کو 90 مہنگے اینڈرائیڈ فونز سمیت گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ ان چوری شدہ موبائل فونز کی مجموعی مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
    ہندوستانی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ٹیرف میں کمی کرے  ہندوستان: امریکی وزیر تجارت

    ہندوستانی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ٹیرف میں کمی کرے ہندوستان: امریکی وزیر تجارت

    Sat, 08 Mar 2025 11:18:33 
    امریکی کامرس سکریٹری ہاورڈ لیٹنک نے ہندوستان امریکہ تعلقات اور محصولات کے بارے میں ٹرمپ کے نقطہ نظر کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں شامل ہے جو امریکی اشیاء پر سب سے زیادہ محصولات عائد کرتے ہیں۔ لیٹنک نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو ٹیرف کم کرنا ہوں گے تاکہ امریکہ ہندوستانی منڈیوں میں داخل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان یکساں تجارت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان