Sat, 22 Feb 2025 17:09:03
کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران یو ایس ایڈ فنڈنگ کے معاملے پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کئی چہروں کے ساتھ جھوٹ پھیلانے میں ماہر ہے، لیکن یو ایس ایڈ فنڈنگ سے متعلق اس کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 13:08:11
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اڈانی تنازعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے امریکہ میں اڈانی تنازعہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کو پی ایم مودی کے ذریعہ نجی معاملہ قرار دیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 13:04:37
مرکزی وزارت داخلہ کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے کئی اہم مسائل پر آواز بلند کی۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس کے دوران ایک موقع پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، جب دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر بحث چھڑ گئی۔ اپوزیشن نے بجٹ کے کم استعمال اور دارالحکومت میں خواتین و بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر سخت سوالات اٹھائے۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 12:59:16
اتر پردیش کے سنبھل میں 24 نومبر 2024 کو شاہی جامع مسجد میں سروے کے دوران بھڑکنے والے تشدد کے معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس اور انتظامی افسران پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 12:53:37
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر حالیہ بھگدڑ میں جان سے جانے والے 18 افراد میں سے 15 کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، جبکہ دو افراد سینے پر شدید چوٹ لگنے اور ایک شخص سر پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہوا۔ یہ تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 12:50:11
کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز بی جے پی لیڈر پی سی جارج کی پیشگی ضمانت عرضی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پی سی جارج پر الزام ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران نفرت انگیز بیان دیا تھا۔ اس معاملے میں ان کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے عدالت سے پیشگی ضمانت کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے اسے خارج کر دیا۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 12:17:48
سپریم کورٹ نے جمعہ، 21 فروری کو اتر پردیش پولیس کو ہدایت دی کہ وہ عباس انصاری کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت جاری معاملے کی تحقیقات 10 دنوں کے اندر مکمل کرے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ پر مشتمل بنچ نے واضح کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی عباس انصاری کی ضمانت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 11:05:47
وزارت ریل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے متعلق وائرل ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ وزارت کا مؤقف ہے کہ ان ویڈیوز سے عوام میں بے بنیاد خوف و ہراس پھیل سکتا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ایسی گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
View more
Sat, 22 Feb 2025 10:47:27
بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سربراہ دلجیت سنگھ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ہندوستان میں بنگلہ دیشیوں کی غیر قانونی دراندازی میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے اس کمی کا سہرا بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے تعاون کو دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی سرحدی افواج کی مشترکہ کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy